menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Zehreely Afrad Ke Sath Nibah Ka Hunar

36 0
13.06.2026

زہریلے افراد کے ساتھ نباہ کا ہنر

یہ کتاب معروف موٹیویشنل اسپیکر، استاد اور مصنف قاسم علی شاہ کے خیالات، تجربات اور مشاہدات پر مبنی ہے۔ ان کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ زندگی میں ہمیں ایسے لوگوں کا سامنا ضرور ہوتا ہے جو ہماری توانائی، خوشی اور خود اعتمادی کو متاثر کرتے ہیں، لیکن ایسے افراد کے ساتھ دانشمندی، صبر اور جذباتی بلوغت کے ذریعے ان کے ساتھ نباہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ کتاب بنیادی طور پر چار حصوں پر مشتمل ہے۔

پہلا حصہ ان چبھنے والے افراد کے بارے میں ہے جن میں بعض اوقات جانوروں جیسی خصلتیں آ جاتی ہیں۔ دوسرے حصے میں چبھنے والے افراد کی فطرت کو سمجھنے کے حوالے سے بنیادی رہنمائی کی گئی ہے۔ کتاب کے تیسرے حصے میں بتایا گیا ہے کہ زہریلے یا چبھنے والے انسانوں سے ہمارا سامنا کہاں کہاں ہوتا ہے اور ہم انہیں کیسے ہینڈل کر سکتے ہیں، چوتھا اور آخری حصہ اس زہریلے انسان کے بارے میں ہے جو کہیں نہ کہیں ہمارے اندر ہی موجود ہے اور ہمیں اگے نہیں بڑھنے دیتا۔

10 جون کو جب قاسم علی شاہ صاحب ایک سرپرائز وزٹ پر ملکوال میرے پاس تشریف لائے تو رخصت ہوتے ہوئے انہوں نے مجھے اپنی یہ کتاب تحفے میں دی۔ مجھے یہ اتنی دلچسپ لگی کہ میں نے یہ ایک ہی بیٹھک میں یہ ساری کتاب ختم کر دی۔

معروف ماہر نفسیات البرٹ ایلس نے کہا تھا "ہمیں کوئی شخص پریشان نہیں کر سکتا جب تک ہم خود اس کی اجازت نہ دیں" زہریلے افراد بھی ہمیں کبھی پریشان نہیں کر سکتے اگر ہم انہیں اچھی طرح سمجھ جائیں۔ شاہ صاحب نے اس کتاب میں بتایا ہے کہ زہریلے افراد کون سے ہوتے ہیں؟ ان کے مطابق زہریلے افراد (Toxic People) وہ ہوتے ہیں جو ہر بات میں منفی........

© Daily Urdu (Blogs)