Taleem Ka Girta Hua Mayar, Qaum Ke Mustaqbil Par Swaliya Nishan
تعلیم کا گرتا ہوا معیار، قوم کے مستقبل پر سوالیہ نشان
کیا کوئی قوم اس وقت ترقی کی جانب اڑان بھر سکتی ہے جب اس کی تعلیم کا معیار مسلسل گرتا جا رہا ہو؟ کیا ہم واقعی ایک روشن مستقبل کی امید رکھ سکتے ہیں جب ملک میں تعلیمی بحران شدت اختیار کر رہا ہو؟ کسی بھی قوم کی ترقی کا راستہ اس کے تعلیمی اداروں سے ہو کر گزرتا ہے، مگر جب تعلیم کا معیار ہی سوالیہ بن جائے تو پوری قوم کا مستقبل خطرے میں پڑ جاتا ہے۔
تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور شعور کی بنیاد ہے۔ یہ وہ روشنی ہے جس نے انسان کو جہالت کی گہرائیوں سے نکال کر اجالوں سے روشناس کرایا۔ مگر آج کل پاکستان کا تعلیمی نظام معیاری تعلیم فراہم کرنے سے قاصر ہے، جس کی بدولت معاشرے میں یہ روشنی مدھم پڑتی نظر آ رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس قدر کمزور تعلیمی نظام کے ساتھ ہم واقعی ترقی کی دوڑ کا حصہ بن سکتے ہیں؟
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، جو دنیا میں سب سے زیادہ غیر تعلیم یافتہ بچوں میں شمار ہوتا ہے (UNESCO کے مطابق)۔ اس کے علاوہ ملک کی شرحِ خواندگی تقریباً 58 فیصد کے آس پاس ہے، جو خطے کے کئی ممالک سے کم ہے۔
جب ہمارے تعلیمی ادارے زوال کا شکار ہوں، نصاب فرسودہ ہو اور تعلیم صرف ڈگری حاصل کرنے کا ذریعہ بن جائے تو ایسی صورت میں خود کو........
