Andheron Mein Eman Ki Roshni
زندگی کے سفر میں ہم اکثر یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہماری زندگی کے حالات ہمیشہ ہمارے منصوبوں اور توقعات کے مطابق نہیں چلتے ہیں بلکہ کبھی کبھار زندگی ہمیں اس مقام پر لاکر کھڑا کردیتی ہے جہاں چاروں طرف اندھیرا ہی اندھیرا نظر آتا ہے۔ بچپن سے ہمیں یہ سکھایا جاتا ہے کہ اگر ہم محنت، سچائی اور دیانت داری سے کام لیں تو کامیابی خود بخود ہمارے قدم چومے گی۔ مگر عملی زندگی میں یہ تصور بارہا ٹوٹتا دکھائی دیتا ہے۔ زندگی میں اچانک آنے والے صدمات، ناکامیاں، بیماریاں، اپنوں کی بے وفائی اور مسلسل مایوسیاں انسان کے اندر موجود حوصلے کو متزلزل کر دیتی ہیں۔ ایسے لمحات میں انسان صرف ایک چیز ڈھونڈتا ہے اور وہ ہے سہارا۔ یہی وہ مقام ہے جہاں ایمان ایک خاموش مگر طاقتور قوت بن کر انسان کا ہاتھ تھام لیتا ہے۔
ہر انسان کے دل میں کچھ خواب ضرور پلتے ہیں۔ کچھ خواب چھوٹے ہوتے ہیں جیسے ایک پُرسکون زندگی گزارنےکا خواب اور کچھ خواب اتنے بڑے جو پوری زندگی کا رخ بدلنے کی قوت رکھتے ہیں۔ مگر جب یہ خواب پورے نہیں ہوتے تو دل میں کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔ یہ سب میرے ساتھ ہی کیوں ہوا؟ میری دعائیں کیوں قبول نہ ہوتی؟ زندگی کے کسی نہ کسی مقام پر یہ سوالات ہر انسان کے دل میں ابھرتے ہیں۔ مگر اصل امتحان یہی ہے کہ انسان ان سوالات کے بوجھ تلے دب کر ہار نہ مان لے بلکہ امید کا دامن تھامے رکھے۔ ہمارا ایمان ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ دکھ اور درد زندگی کی نفی نہیں بلکہ اس کا ایک حصہ ہیں۔ ایمان درد کے خاتمے کا نام نہیں بلکہ درد کے........
