menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Muzakrat, Tazadat Aur Ashraf Ul Makhlooqat

31 0
09.10.2026

مذاکرات، تضادات اور اشرف المخلوقات

اشرف المخلوقات اور حیوانات میں بہت سی مشترکات سہی مگر بڑا فرق تہذیب و اخلاقیات کا ہے اور یہ بھی کہ انسان مذاکرات کرتا ہے قبل از تصادم اور بعد۔ ویسے ھم نے زندگی بھر حیوانات کو جھگڑتے دیکھا! معروف کالم نگار خورشید ندیم نے درست لکھا کہ "سیاست اور بصیرت ھم جولی اور بصیرت کے بغیر سیاست ایسے ہی جیسے انسانیت کے بغیر انسان۔ "

اب سوال یہ کہ فریقین تصادم کی طرف کیوں بڑھتے ہیں؟ جواب سادہ کہ جب طبقات میں ایسے عناصر غالب آ جائیں جو اختلاف کے آداب جانتے ہوں اور نہ برداشت کا حوصلہ تو تصادم ناگزیر ہوتا ہے۔ عدم برداشت فرد میں در آئے تو گھر کا سکون برباد ور افراد میں ہو تو معاشرہ انتشار کا شکار۔

اخلاقی و جوازی اعتبار سے عاری و کمزور سے کمزور ریاست بھی کسی مذہبی، سیاسی و انتہا پسند جتھے، گروہ یا ملیشیا کو امن و امان تہہ بالا اور عامتہ الناس کے قتل عام کی اجازت نہیں دیتی۔ اس کی تازہ امثال ایران و افغانستان۔ ایران نے حالت جنگ میں ہونے کے باوجود پرتشدد مظاہرین کو بزور طاقت کچلا اور سرکاری املاک کو نقصان اور توڑ پھوڑ والوں کو تختہ دار تک کی راہ دکھائی۔........

© Daily Urdu (Blogs)