Muatali He Kafi Hai Janab
معطلی ہی کافی ہے جناب
حضور غصہ تھوکیے! دل سے پتھر اتارییے بوجھ کو ہلکا کیجیے، چند آنسو اگلے کسی سانحہ (خدانخواستہ) کے لیے رکھ چھوڑیئے۔
پتھر دل پہ پتھر رکھنے کو آپ کے منظور نظر افسران بہت مواقع دیں گے، چہیتی بیوروکریسی کی ڈانٹ ڈپٹ بھی ہوگئی اور تنبیہ بھی۔ پھر ناہنجار بیوروکریسی اچھے برے اعمال و افعال میں سیاست دانوں کی راز دار بھی تو ہے اس لیے معطلی پہ ہی اکتفا کیجیے، عوام کی تشفی کو یہی کافی!
آپ کا یہ کہنا بالکل درست کہ اپوزیشن نے اپنے دور میں بڑے بڑے سانحات پر کون سا شرم کھائی تھی کہ آپ کھاتے۔ استعفی دینے کے لیے تھوڑا ہوتا ہے۔ وقت آنے پر یہ تو لیا جاتا ہے۔ خیر چھوڑیئے۔ کمیٹی آپ نے بنانا تھی وہ بنا دی۔ انکوائری بھی ہوگئی اور پھر معطلی بھی۔ اب اڑان بھرئیے کسی پرفضا مقام اور خوب صورت ملک کی طرف۔ آپ کے ناتواں کندھوں پر دنیا بھر کے جھمیلے نمٹانا ہیں اور جھگڑے۔ اندر کے حادثات میں الجھیں گے تو عالمی امن کے علمبردار کا تمغہ جاتا رہے گا۔ یہاں کے لوگ ہیں ہی ناشکرے کبھی مہنگائی تو سخت گرمی میں لوڈشیڈنگ کا رونا روتے رہتے ہیں۔ عوام کسی حال میں خوش نہیں ابھی چار دن پہلے گرمی کا رونا تھا اب زیادہ بارش پر زیادہ پانی کو سیلاب سمجھ کر رونے پیٹنے لگے ہیں۔
مگر غم نہ کیجیے جو ہوا سو ہوا۔ پانی ہے ایک دو روز میں اتر ہی جائے گا۔ ویسے بھی داخلی معاملات دیکھنے کو تربیت یافتہ، کہنہ مشق، دیانت دار اور اہل بیوروکریسی جو ہے۔ جناب عالی یہاں تو آئے روز اموات ہوتی ہیں اور ماتم بھی۔ ملک الموت کو کون روک سکتا ہے اور آپ سمیت ہر حکمران........
