menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Americi Iqdamat Aur Aqwam e Alam Ke Khadshat

11 2
30.01.2026

جنگیں رکوانے اور امن کے دعوے دار ڈونلڈ ٹرمپ پر جنگی جنون کیسے سوار ہوگیا شاید اس میں نوبیل ایوارڈ کمیٹی کا بھی کردار کہ کمیٹی نے انکی نامزدگی کو نظر انداز کرکے عالمی امن خطرہ میں ڈال دیا۔ ری پبلکن رکن کانگریس ڈان بیکن اور ڈیمو کریٹک سنیٹر مارکی کی جانب سے ٹرمپ سے کمانڈر انچیف کے عہدے کا اختیارات واپس لینے کے لیے 25 ویں ترمیم نافذ کرنے کے مطالبے کو کتنی پذیرائی ملتی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر یہ طے ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے بالاتفاق حریف و حلیف کے خلاف محاذ کھول کر ثابت کر دیا کہ ان سے کسی بھی اقدام کی توقع اسی لیے تو ری پبلکن و ڈیموکریٹک دونوں ہی پریشان کہ کیا خبر مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کسی لمحے تیسری عالمی جنگ کا ہی بگل نہ بجا دیں۔ ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ وہ اپنی مدت صدارت پوری کر پاتے ہیں یا نہیں مگر ان کے ہوتے ہوئے امریکہ ہی نہیں دنیا بھی خطرہ سے دوچار رہے گی۔ 13 سے 23 جنوری کے دوران یورپ کے 10 ممالک کے سروے میں اکثریت خود کو امریکہ سے غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں۔

اسرائیلی وزیر نیر برکات نے امن بورڈ میں پاکستان و ترکیہ کی شمولیت پر تشویش کا اظہار کیا اور اسے اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دیا کہ پاکستان حماس کو غیر مسلح کرنے کے مخالف، جبکہ بھارت بھی پاکستان کی شمولیت پر سخت معترض ہے۔ مسلمان اور کمزور ممالک اقوام متحدہ سے اب کیا فریاد کریں اور کب تلک امید بھری نگاہوں سے اسے تکتے رہیں کہ UNO نے آج تک مسلم دنیا........

© Daily Urdu (Blogs)