menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

ایک ہفتہ آذر بائیجان میں (1)

13 0
yesterday

 امریکہ، یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے بیشتر ملکوں میں جانے کا موقع ملا ہے لیکن دنیا بڑی وسیع ہے اور ہر ملک کا اپنا کلچر اور خوبصورتی ہے لہٰذا دل نہیں بھرتا۔ ایک سال پہلے امریکہ جانے کا موقع ملا۔ پھر تقریباً چھ ماہ پہلے ازبکستان کا تیسری دفعہ دورہ کیا۔ پہلے دو دورے سرکاری تھے اور تاشقند تک محدود رہے لیکن اس دفعہ سمرقند اور بخارا بھی دیکھا۔ آذر بائیجان جانا نہیں ہوا تھا۔ کچھ سالوں سے باکو سیاحوں کے لئے بڑی کشش اختیار کر گیا ہے۔ہمارے بھی کچھ فیملی فرینڈ وہاں کا دورہ کر چکے ہیں لہٰذا جب بھی ملاقات ہوتی تو آذربائیجان کا ذکر آتا خصوصاً ایئرکموڈور منصور ملک فیملی سمیت دو دفعہ آذربائیجان کا دورہ کر چکے ہیں دونوں میاں بیوی بڑے نفیس طبع لوگ ہیں اور جہاں گرد بھی۔ اتفاق سے یہ ”بیماری“ ہمیں بھی ہے۔اُن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آخر ہم نے بھی وزٹ کا پروگرام بنا لیا ویسے بھی چھ ماہ کے بعد ایک یکسانیت سی طاری ہو جاتی ہے۔ اس صورتحال سے نکلنا بھی ضروری ہوتا ہے میرے خیال میں اگر وقت اور وسائل ہوں تو سال میں کم از کم دو دفعہ تو ملک سے باہر چکر لگانا چاہئے۔ ویسے بھی نئی جگہ دیکھنے کا اپنا چارم ہوتا ہے۔

مئی میں ہم نے آخرکار باکو کا پروگرام بنا لیا۔ آذربائیجان کی ایئرلائن اسلام آباد کے لئے آپریٹ کرتی ہے لہٰذا سفر آسان اور قدرے سستا ہے ساڑھے تین گھنٹے کی فلائٹ ہے لیکن ہماری روانگی سے پہلے ایران اور امریکہ کی جنگ چھڑ گئی لہٰذا صورتحال غیریقینی ہو گئی پھر ہمارے گھر کا اوپر کا پورشن بھی خالی ہو گیا لہٰذا ہمیں تاریخ........

© Daily Pakistan (Urdu)