menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

پاکستان کا خطے میں بڑھتا ہوا کردار

13 0
saturday

پاک بھارت جنگ کے بعد ایک مرتبہ پھر دنیا کے سامنے پاکستان کا کردار اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ ایران امریکہ کے درمیان ثالثی، اسلام آباد امن معاہدہ، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور سب سے بڑھ کر مکہ دفاعی معاہدے میں ترکی کی شمولیت یقینا پاکستان کے کلیدی کردا ر کی عکاس ہے۔ پھر فیلڈمارشل سید عاصم منیر مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کولے کر تہران پہنچ گئے۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل محسن رضائی نے اجلاس کی میزبانی کی۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان، وزیرخارجہ عباس عراقچی نے بھی شرکت کی،سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن نے بھی اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔ چار نمایاں مسلم ممالک کے درمیان امن و سلامتی کے فروغ، کشیدگی میں کمی، علاقائی چیلنجوں، فلسطین و لبنان کی صورتحال، اور بیرونی مداخلت کا ایجنڈے پر ہونا یقینا قابل تحسین ہے۔ اجلاس کے بعدکسی حتمی اقدام کی منظوری تو نہیں دی گئی، لیکن مشترکہ اعلامیہ میں ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔دنیا کے اندر سامراج کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیاں، دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور بلاوجہ حملے کر کے دفاعی تنصیبات کے علاوہ سرکاری نجی املاک کا نقصان، شہریوں کی شہادت کے علاوہ ایران کی سب سے بڑی روحانی علمی........

© Daily Pakistan (Urdu)