menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

عطا ء الحق قاسمی

15 0
latest

کبھی کبھی مجھ پر غنودگی سی طاری ہو جاتی ہے اور عجیب بات یہ ہے کہ یہ طاری اس وقت ہوتی ہے جب میں صبح اپنے مقررہ وقت سے بہت پہلے جاگ جاتا ہوں مگر کم نیند کے باوجود خود کو بے انتہا تر وتازہ محسوس کرتا ہوں، تاہم اس تر و تازگی کی عمر صرف دو گھنٹے ہوتی ہے۔ اس کے بعد میرا سارا دن غنودگی میں گزرتا ہے۔ میں اس وقت اسی غنودگی کی کیفیت میں ہوں کیونکہ آج میں وقت سے بہت پہلے جاگ گیا تھا۔یہ غنودگی بھی عجیب چیز ہے۔ انسان نہ جاگ رہا ہوتا ہے اور نہ سویا ہوا۔ کوئی کام کاج کرنے کو جی نہیں چاہتا۔ اگر تو یہ کیفیت ’’دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات د ن ...بیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے"والی ہو تو سبحان اللّٰہ کہ یہ تو ڈھنگ کی غنودگی ہوئی نا مگر میں جس کیفیت کا ذکر کر رہا ہوں؟ یہ غنودگی یبوست کی ایک قسم ہے اور یبوست زدہ لوگ مجھے بہت برے لگتے ہیں۔ چنانچہ میں اس وقت خود کو بہت برا لگ رہا ہوں ۔ انسان یا سوئے یا جاگے ۔ یہ تو ہیجڑ اقسم کی کیفیت ہے، یعنی نہ مرد نہ عورت ۔

یبوست کی ایک قسم اس کے علاوہ بھی ہے اور وہ بیٹھے بیٹھےسو جانا ہے۔ میں نے ایسے کئی لوگ دیکھے ہیں جو باتیں کرتے کرتے سو جاتے ہیں اور پھر درمیان میں ہڑ بڑا کر اٹھ بیٹھتے ہیں اور دوبارہ شریک گفتگو ہو جاتے ہیں۔ ایک دوست ٹی وی دیکھنے کا بہت شوقین ہے لیکن اگر وہ سارا دن بھی ٹی وی کے سامنے بیٹھا ر ہے تو ان چوبیس گھنٹوں میں وہ صرف تین چار گھنٹے جاگ کر ٹی وی دیکھتا ہے جو وہ وقفے وقفے میں دیکھ پاتا ہے ، باقی گھنٹے وہ قیلولہ کر رہا ہوتاہے۔

میرے ایک شاعر دوست تھے جو ٹی وی کے مشاعروں میں بیٹھے بیٹھے سو جاتے تھے۔ اس دوران پروڈیوسر کی کوشش ہوتی تھی کہ کیمرہ ان پر نہ جائے مگر جب وہ خراٹے لینے لگتے اور جو شاعر کلام سنا رہا ہوتا ناظرین کو اس کے کلام کی بجائے ان کے خراٹے سنائی دینے لگتے تو ان کے برابر میں بیٹھا ہوا شاعر ان کے کاندھے ہلا کر انھیں جگا دیتا تھا۔ ایک دفعہ تو میں نے یہ منظر بھی دیکھا کہ دوستوں کی محفل میں وہ بیٹھے بیٹھے سو گئے ہیں اور پھر اچانک ان کے خوفناک خراٹے سنائی دینے لگتے ہیں۔ ان خراٹوں کا شور اتنا تھا کہ اس شور کی وجہ سے وہ گھبرا کر اٹھ بیٹھے اور اس پریشانی کے عالم میں انھوں نے مجھ سے پوچھا کیا ہوا، کیا ہوا۔

آپ یقیناً سمجھ رہے ہوں گے کہ میں مبالغے سے کام لے رہا ہوں ۔ آپ ان سب باتوں کو میرا بیان حلفی سمجھیں جو میں نے ابھی تک کی ہیں اور جو میں کرنے والا ہوں۔ میرے ایک اخبار نویس دوست بھی اس بیماری میں مبتلا تھے۔ وہ دفتر میں بیٹھے بیٹھے سوجاتے اور خوفناک خراٹے بلکہ فراٹے شروع کر دیتے تھے۔ ایک دن کسی دل جلے نے چیف ایڈیٹر سے شکایت کی کہ ان صاحب کے خراٹے ان کے کام میں خلل ڈالنے کا باعث بنتے ہیں۔ چیف ایڈیٹر نے انٹر کام پر ان سے بات کی اور کہا کہ آپ کے کولیگ بتاتے ہیں کہ آپ دفتر میں سوئے رہتے ہیں ، کیوں نا آپ کو نیند پوری کرنے کیلئے ملازمت سے فارغ کر دیا جائے؟ یہ سن کر انہوں نے کلمے کی قسم کھائی اور چشم دید گواہ کا بیان ہے کہ اس کے ساتھ انہوں نے کانوں کو بھی ہاتھ لگایا اور کہا سر آپ کو کسی نے غلط اطلاع دی ہے، میں تو کام کے دوران پلک بھی نہیں جھپکتا۔ چونکہ میں اپنے دفتر میں سب سے زیادہ کام کرتا ہوں اس لیے یہ ہڈ حرام مجھ سے خار کھاتے ہیں۔ سر دفتر میں سونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ خر خر خر خر خر خر یعنی حضرت اس گفتگو کے درمیان بھی سو گئے تھے۔ ان کی اس عادت بلکہ ان کے کمال فن کا ایک گواہ میں ہوں۔ اس واقعے کو آپ اس کی اخیر ہی سمجھیں اور وہ یہ کہ ایک دن میں مال روڈ پر چہل قدمی کر رہا تھا ( یہ بھلے وقتوں کی بات ہے جب لوگ مال روڈ پر چہل قدمی کرتے تھے )کہ اچانک میری نظر ان پر پڑی۔ وہ موٹر سائیکل چلا رہے تھے، کم از کم جب میری نظر ان پر پڑی بخدا وہ سورہے تھے۔

اور آخر میں قارئین سے درخواست ہے کہ یہ کالم میں نے جیسے تیسے غنودگی کے عالم میں لکھا ہے، لہٰذا بوریت محسوس ہو تو مجھے میری غنودگی کا مارجن ضرور دیں۔ اس کے علاوہ کوئی خامی ہو تو اس پر بھی معذرت۔

حزب اللّٰہ جیت گئی، غصے میں بپھرے اسرائیل کے دو میئرز نے حقیقت بتادی حزب اللّٰہ جیت گئی، غصے میں بپھرے اسرائیلی میئر نے وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے چھپائی گئی حقیقت سب کے سامنے ظاہر کردی۔

حزب اللّٰہ جیت گئی، غصے میں بپھرے اسرائیل کے دو میئرز نے حقیقت بتادی

حزب اللّٰہ جیت گئی، غصے میں بپھرے اسرائیلی میئر نے وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے چھپائی گئی حقیقت سب کے سامنے ظاہر کردی۔

امارات سمیت مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں طوفانی بارشیں امارات کے محکمۂ اوقاف نے لوگوں کو نمازیں گھر میں پڑھنے کی ہدایت کردی۔

امارات سمیت مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں طوفانی بارشیں

امارات کے محکمۂ اوقاف نے لوگوں کو نمازیں گھر میں پڑھنے کی ہدایت کردی۔

4 مطالبات پورے ہونے تک امریکا کو جانے نہیں دیں گے، ایران ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ جنگ میں 17 امریکی اڈے تباہ کیے ہیں۔

4 مطالبات پورے ہونے تک امریکا کو جانے نہیں دیں گے، ایران

ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ جنگ میں 17 امریکی اڈے تباہ کیے ہیں۔

ایرانی ڈرون روکنے کے لیے یوکرینی ماہرین خلیجی ملکوں میں سرگرم ہیں، زیلنسکی انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ کے ملک بھی اپنے دفاعی نظام کے میزائلوں سے یوکرین کو مضبوط کریں۔

ایرانی ڈرون روکنے کے لیے یوکرینی ماہرین خلیجی ملکوں میں سرگرم ہیں، زیلنسکی

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ کے ملک بھی اپنے دفاعی نظام کے میزائلوں سے یوکرین کو مضبوط کریں۔

ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید دس روز تک روکنے کا اعلان کردیا۔

ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید دس روز تک روکنے کا اعلان کردیا۔

تہران، پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کے گھر کے قریب بمباری پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو بیس کے قریب سفارتی اہلکاروں کے ساتھ تہران میں کام کررہے ہیں۔

تہران، پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کے گھر کے قریب بمباری

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو بیس کے قریب سفارتی اہلکاروں کے ساتھ تہران میں کام کررہے ہیں۔

سادہ سیز فائر کافی نہیں، جامع اور پائیدار حل درکار ہے، اماراتی اخبار امریکا میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبہ کا موقف ہے کہ سادہ سیز فائر کافی نہیں، جامع اور پائیدار حل درکار ہے۔

سادہ سیز فائر کافی نہیں، جامع اور پائیدار حل درکار ہے، اماراتی اخبار

امریکا میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبہ کا موقف ہے کہ سادہ سیز فائر کافی نہیں، جامع اور پائیدار حل درکار ہے۔

عید پر دیا گیا وقفہ ختم ہوگیا، افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں پر آپریشن جاری ہے، ترجمان دفتر خارجہ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان عبوری حکومت ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد عناصر کی حمایت ختم کرے۔

عید پر دیا گیا وقفہ ختم ہوگیا، افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں پر آپریشن جاری ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان عبوری حکومت ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد عناصر کی حمایت ختم کرے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1526305243924-0'); });

پی ایس ایل 11 میں نیا قانون متعارف کرادیا گیا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) گیارہ کے میچز میں نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے۔ ہر میچ سے قبل کپتان میچ ریفری کو دو الگ الگ پلیئنگ الیون جمع کراسکے گا۔

پی ایس ایل 11 میں نیا قانون متعارف کرادیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) گیارہ کے میچز میں نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے۔ ہر میچ سے قبل کپتان میچ ریفری کو دو الگ الگ پلیئنگ الیون جمع کراسکے گا۔

حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی، فضل الرحمان جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی۔

حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی۔

ایران نے امریکا پر دہرا معیار اپنانے کا الزام عائد کردیا عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا غزہ کی اسرائیلی ناکا بندی کی حمایت کرتا ہے، سیکیورٹی کے نام پر غزہ میں امداد میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے

ایران نے امریکا پر دہرا معیار اپنانے کا الزام عائد کردیا

عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا غزہ کی اسرائیلی ناکا بندی کی حمایت کرتا ہے، سیکیورٹی کے نام پر غزہ میں امداد میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تحفہ ملنے کے بیان کی وضاحت کردی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بہت اہم بات چیت جاری ہے، ایران نے بات چیت میں سنجیدہ ہونے کو ظاہر کرنے کے لیے ہرمز سے جہاز گزرنے دیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تحفہ ملنے کے بیان کی وضاحت کردی

کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بہت اہم بات چیت جاری ہے، ایران نے بات چیت میں سنجیدہ ہونے کو ظاہر کرنے کے لیے ہرمز سے جہاز گزرنے دیے۔

انسانی حقوق کونسل میں والد، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، قاسم خان قاسم خان نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے والد کی طرح میں بھی پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی حمایت کرتا ہوں

انسانی حقوق کونسل میں والد، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، قاسم خان

قاسم خان نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے والد کی طرح میں بھی پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی حمایت کرتا ہوں

خلیجی ریاستیں امریکیوں کو ان کے اڈوں سے نکال باہر کریں، ایرانی فوجی ترجمان ایران کے فوجی ترجمان نے خلیجی ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکیوں کو ان کے اڈوں سے نکال باہر کریں۔

خلیجی ریاستیں امریکیوں کو ان کے اڈوں سے نکال باہر کریں، ایرانی فوجی ترجمان

ایران کے فوجی ترجمان نے خلیجی ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکیوں کو ان کے اڈوں سے نکال باہر کریں۔

راولپنڈی: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہن مشکل میں پھنس گئی دلہن کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہن مشکل میں پھنس گئی

دلہن کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

پی ایس ایل 11 میں دفاعی چیمپئن لاہور کا فاتحانہ آغاز، حیدرآباد کو شکست افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والی حیدرآباد کنگزمین کو 69 رنز سے شکست دے دی۔

پی ایس ایل 11 میں دفاعی چیمپئن لاہور کا فاتحانہ آغاز، حیدرآباد کو شکست

افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والی حیدرآباد کنگزمین کو 69 رنز سے شکست دے دی۔


© Daily Jang