ٹرمپ کا ٹیرف ہتھوڑا
سیاست میں انوکھے کھیل اور وارداتیں کرنے میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ بدستور نمبر ون کی پوزیشن پر ہیں۔ ٹرمپ کے حالیہ اقدامات نے ثابت کردیاہے کہ وہ پوری دنیا میں موضوع بحث رہنے کا ہنربخوبی جانتے ہیں، فی الحال وہ ان دنوں چاند پر دنیا بسانے سے قبل دنیا کو اپنے جارحانہ معاشی عزائم یا عذاب میں مبتلا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مقبولیت اور انوکھے کارناموں کے شوقین ٹرمپ نے ٹیرف کے اس کھیل میں اس وقت پوری دنیا میں ہلچل مچارکھی ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف لگاکر معشیت کے بھنور میں طوفان برپا کردیا، کہا جاتاہے کہ ٹرمپ نے ٹیرف لگانے میں اپنے دوستوں کو بھی رعایت نہیں دی۔ صدر ٹرمپ نے ٹیرف لگانے کے اعلان کو حب الوطنی سے جوڑا ہے اور اپنے اس جارحانہ عمل کو لبریشن ڈے مطلب یوم آزادی کا نام دیدیا۔ ٹیرف 9اپریل 2025سے لاگو ہوں گے۔ تمام درآمدات پر 10فیصد کا پہلے سے اعلان کردہ بیس لائن ٹیرف بھی موثر ہوگا۔ ٹرمپ نے ہندوستان پر 26فیصد ٹیرف عائد کیا۔ ٹرمپ کے پوسٹر کے مطابق ہندوستان 52فیصد ٹیرف لگاتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان بہت سخت ہے۔ وزیرعظم مودی میرے اچھے دوست ہیں، لیکن میں نے کہا کہ آپ میرے دوست ہیں، لیکن آپ ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے ہاتھ میں پکڑا ہوا چارٹ اب سب ممالک کے پاس پہنچ چکاہے صدر ٹرمپ نے بھارت کو جھٹکادینے کے بعد کہا ہے کہ پاکستان امریکہ پر 58فیصد ٹیرف لگاتا ہے۔ اس کے جواب میں امریکہ نے 29فیصد ٹیرف کا اعلان کیا جبکہ بنگلہ دیش امریکی اشیا پر 74فیصد ٹیرف لگاتا ہے۔ امریکہ نے اس پر 37فیصد ٹیرف کا اعلان کیا ہے۔ اس ٹیرف سے........
© Nawa-i-Waqt
