9 مئی’ ناقابل تردید شواہد؟
9 مئی کے واقعات کے حوالے سے دو آراء کی وجہ سے اصل حقائق کو گردآلود بنانے میں کن عوامل کا ہاتھ ہے اور اس کو شفافیت کے عد سے گزار کر نتھری ہوئی شکل کیسے اور کب دی جا سکے گی اس بارے میں وثوق سے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا، بدقسمتی سے اس دوران نہ صرف امریکہ بلکہ برطانیہ میں بھی احتجاجی واقعات ہوئے مگر دونوں ملکوں میں ان واقعات میں ملوث سینکڑوں افراد کو بلا تفریق گرفتار کر کے قومی مفادات کے عین مطابق سزائیں دینے میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کی گئی جبکہ ہمارے ہاں اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ تو ملوث تمام افراد ابھی تک گرفتار کئے جا سکے نہ ہی انہیں قانون اور آئین کے مطابق سزائیں دلوانے میں کامیابی مل سکی، اس حوالے سے عدلیہ میں موجود بعض مبینہ ” سہولت کاروں ” نے جو کردار نبھایا ہے اس کے حوالے سے ان پر ایک سابق جنرل کے دباؤ کا تذکرہ بھی اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے اور اس کے ” نیٹ ورک”کے تذکرے بھی اب تک چل رہے ہیں جبکہ یہ دعوے بھی کئے جاتے ہیں کہ اسی جنرل کے مبینہ منصوبے کے تحت اعلیٰ عدلیہ میں ایک مخصوص ” گروہ ” کو بطور جج تعینات کر کے ایک مخصوص جماعت کی سہولت کاری کا کام سونپا گیا اور اب اسی مسلط ” انصافیوں ” نے........
© Mashriq
visit website