menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

ڈیرہ خودکش دھماکہ: اب تو آنکھیں کھل جانی چاہئیں

19 0
25.01.2026

قائد جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن جن کا آبائی علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان ہے ، انہوں نے ایک روزقبل ہی جنوبی اضلاع میں طالبان کے غالب تسلط کی جن الفاظ میں نشاندہی کی تھی اور صورتحال کا جونقشہ کھینچا تھا، اگلے ہی دن ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی ایک نجی تقریب میں خود کش حملہ اور فائرنگ کے بدترین واقعات نے اس پر مہر تصدیق ثبت کر دی، کہ علاقے میں کیا صورتحال ہے ۔
قبل ازیں نہ صرف ڈیرہ اسماعیل خان سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر خوارج کے رقص کی ویڈیو آئی تھی بلکہ ایک عرصے تک ایک مخصوص علاقے میں بینکوں کی کیش وین لوٹنے اور سرکاری عملے کو اغواء کرنے کی متعدد واقعات رپورٹ ہوئی تھیں، علاقے کے متمول افراد سے بھتہ وصولی کی بھی اطلاعات تھیں، مگر اس کے باوجود خوارج کے خلاف تطہیری آپریشن کی ضرورت کاحکومت نے ادراک نہیں کیا، البتہ پولیس کی جانب سے حتی المقدور محدود سطح پر اپنی استطاعت کے مطابق اقدامات ضرور کئے گئے، جنہوں نے جنوبی اضلاع میں قربانیوں کی تاریخ رقم کی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کمیٹی کے عہدیداروں کو جس طرح نجی تقریب میں مہمانوں سمیت دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا بدترین واقعہ پیش آیا ہے، اس سے کم از........

© Mashriq