menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے عالمی مہم ناگزیر

17 0
26.11.2025

دین اسلام عورت کے لیے غلامی، ذلت اور ظلم و استحصال کے بندھنوں سے آزادی کا پیغام دیتا ہے، خواتین پر تشدد کے خاتمے سمیت اسلام نے ان تمام قبیح رسوم کا قلع قمع کردیا جو عورت کے انسانی وقار کے منافی تھیں اور عورت کو وہ حقوق عطا کیے جس سے وہ معاشرے میں اس عزت و تکریم کی مستحق قرار پائی جس کے مستحق مرد ہیں۔

اسلام نے بیٹیوں کو زندگی اور علم حاصل کرنے کاحق دیا
زمانہ جاہلیت میں‌عرب کے بعض قبائل لڑکیوں کو زنده دفن کردیتے تھے، قرآن مجید نے اس پر سخت تہدید کی اور صنف نازک کو زندہ رہنے کا حق دیا اور کہا کہ جو شخص اس کے حق سے روگردانی کرے گا، قیامت کے دن اسے اس کاجواب دینا ہوگا۔ علم صرف مردوں یا کسی خاص طبقے کے لیے نہیں‌بلکہ اسلام نے علم کو فرض قرار دیا اور مرد وعورت دونوں کے لیے اس کے دروازے کھولے اور جو بھی اس راہ میں رکاوٹ وپابندیاں تھیں، سب کو ختم کردیا۔ اسلام نے لڑکیوں کی تعلیم وتربیت کی طرف خاص توجہ دلائی اور اس کی ترغیب دی۔
رسول اکرم صلی اللّٰلہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے تین لڑکیوں (بیٹیوں) کی پرورش کی ان کو تعلیم تربیت دی، ان کی شادی کی اور ان کے ساتھ (بعد میں بھی) حسن سلوک کیا تو اس کے لیے جنت ہے۔ اسلام مرد وعورت دونوں کو مخاطب کرتا ہے اور اس نے ہر ایک کو عبادت اور اخلاق وشریعت کا پابند بنایا ہے جو کہ علم کے بغیر ممکن نہیں۔ علم کے بغیر عورت نہ تو اپنے حقوق کی حفاظت کرسکتی ہے اور نہ ہی اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرسکتی ہے، اس لیے مرد کے ساتھ ساتھ عورتوں کی تعلیم بھی نہایت ضروری ہے ۔

دین اسلام میں خواتین کوحاصل حقوق
آج کے........

© Mashriq