menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

بدعنوانی اور حکمرانوں کی دائمی ناکامیاں بے نقاب

14 0
22.11.2025

بین الاقوامی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف نے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ (جی سی ڈی اے) میں پاکستان میں ریاستی اداروں میں انتظامی کمزوریوں کی وجہ سے بدعنوانی کے مسلسل چیلنجز کو اجاگر کیا ہے، اور انصاف پسندی اور شفافیت کو بہتر بنانے کے لیے 15 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈے کو فوری طور پر شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ اگر پاکستان اگلے تین سے چھ ماہ کے اندر شروع ہونے والے گورننس ریفارمز کے پیکج پر عمل درآمد کرتا ہے تو پانچ سالوں میں اقتصادی ترقی کو 5 سے 6.5 فیصد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
جی سی ڈی اے حکومت کے براہ راست معاہدوں اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے معاملات اور فیصلہ سازی میں شفافیت کے لیے چند بااثر پبلک سیکٹر اداروں کے لیے خصوصی سلوک کا خاتمہ چاہتا ہے، اس میں پارلیمانی نگرانی اور انسداد بدعنوانی کے اداروں کو ہموار کیے بغیر حکومت کے مالیاتی اختیارات پر سخت حدود کی سفارش کی گئی ہے۔
پاکستان کے بارے میں آئی ایم ایف کی طویل انتظار والی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ ملک میں مروج بدعنوانی کے مسلسل چیلنجز کا ایک جامع اور سخت تجزیہ ہے، جس کی جڑیں ریاستی اداروں میں انتظامی کمزوریوں اور حکمرانی کی دائمی ناکامیوں میں موجود اور........

© Mashriq