menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

بھارت چناو، تناو، سلنڈر دھماکہ اور گودی میڈیا

12 0
12.11.2025

بھارت میں صورتحال ایسی ہو گئی ہے کہ پٹاخہ بھی پھٹتا ہے تو الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے، پہلگام واقعہ سے شروع ہونے والی غلطی کے بھاری پڑنے پر اب لگتا ہے کہ بھارت سرکار قدرے محتاط ہو گئی ہے جبکہ لاہور میں سمندر اور لگتا ہے کہ کراچی فتح کی خبر دینے والی بھارتی میڈیا بھی اب مزید جگ ہنسائی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
اس کے باوجود نئی دہلی میں کار میں آگ لگنے اور دھماکہ کے بعد اولاً کوشش کی گئی کہ پاکستان کے خلاف کھل کر پراپیگنڈہ کیا جائے، مگر بعد میں شاید خیال آیا کہ جلد بازی شیطان کا کام ہوتا ہے، جو پہلے ہی بہت ہو چکا، اب کچھ ٹھہر جانا چاہئے، بنا بریں دم تحریر بھارتی حکام نے ابھی تک باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی، کہ آیا دھماکہ دہشت گردی کانتیجہ تھا یا نہیں، اور یہ کہ انہوں نے کسی مشتبہ شخص کی شناخت کی بھی ہے یا نہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کار میں سلنڈر کا دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی جس میں کار میں بیٹھے افراد جل گئے اور دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، حادثے میں مجموعی طور پر 13افراد ہلاک ہو گئے، جب تک بھارتی حکام اس حوالے سے کوئی........

© Mashriq