محمد رفیع (دوسرا اور آخری حصہ)
ٹاپ کے ہیرو مثلاً دلیپ کمار، ششی کپور، شمی کپور اور راج کمار سبھی یہ چاہتے تھے کہ رفیع صاحب ہی ان کے لیے گیت گائیں اور سبھی میوزک ڈائریکٹر بھی رفیع صاحب ہی کو لینا چاہتے تھے۔ جیسے او پی نیئر، نوشاد، روی، لکشمی کانت پیارے لال، شنکر جے کشن اور دوسرے سنگیت کار۔ لکشمی کانت اور پیارے لال کا تعلق بھی بہت پرانا تھا، ایک بار ایسا ہوا کہ رفیع صاحب کے پاس یہ دونوں موسیقار آئے اور ان سے کہا کہ ہم ابھی فلمی دنیا میں نئے ہیں اور ہمارے پاس زیادہ پیسے بھی نہیں ہیں، اگر آپ ایک گیت گا دیں گے تو ہماری فلم بھی ہٹ ہو جائے گی۔ رفیع صاحب نے دھن سنی، انھیں پسند آئی، لہٰذا انھوں نے گانا ریکارڈ کروا دیا، ریکارڈنگ کے بعد لکشمی کانت نے ایک ہزار روپے لفافے میں رکھ کر ان کی نذر کیے۔ رفیع صاحب نے لفافہ کھولے بغیر دونوں بھائیوں کو لفافہ واپس کرتے ہوئے کہا ’’میری طرف سے اس کی مٹھائی کھا لینا اور ہمیشہ مل بانٹ کر کھانا۔‘‘ دونوں بھائی ہمیشہ یہ کہتے رہے کہ ’’ رفیع صاحب جیسا مہان کوئی دوسرا نہیں۔‘‘
رفیع صاحب کے کل گانوں کی تعداد ہے 4,500۔ انھوں نے ایک بار ایک موسیقار سے کہا کہ وہ بھجن بھی گانا چاہتے ہیں، انھوں نے چند بھجن گا کر انھیں سنائے اور کہا کہ ان بھجنوں کو کسی نہ کسی فلم میں استعمال کر........
© Express News
