menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Khud Ehtesabi Bhi Zaroori Hai

27 0
13.05.2026

خود احتسابی بھی ضروری ہے

آج سے ایک سال پہلے صورتحال بہت مختلف بلکہ تشویشناک تھی۔ پاکستان کے بارے میں بھارتی حکمرانوں خصوصاً نریندر مودی کا روّیہ انتہائی حقارت آمیز تھا۔ دنیا کی چوتھی بڑی اکانومی ہونے کے باعث اس کا غرور اور تکبّر آسمانوں کو چھورہا تھا۔ کچھ غلط پالیسیوں، کمزور معیشت اور سیاسی عدمِ استحکام کے باعث دنیا میں پاکستان کا نام اور مقام بہت نچلی سطح تک آچکا تھا۔

ملک کے اندر بھی ہر سطح پر "اپنی کمزوری" کے بیانئے کو ہی اُچھالا جاتا تھا، ماضی کے کچھ سول اور عسکری لیڈروں کا انداز مدافعانہ اور میڈیا کا کردار فدویانہ سا تھا، کسی بھی سطح پر کوئی اینکر یا تجزیہ کار اس سوال کو ہی سنجیدگی سے لینے پر تیار نہیں ہوتا تھا کہ اب کسی ممکنہ جنگ میں پاکستان، بھارت کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ تمام تر مغربی مبصرین کا بھی یہی خیال تھا اور خود بھارتی حکمرانوں کو یہی توقع تھی کہ پاکستان بھارتی حملے کی تاب نہیں لاسکے گا اور فوراً شکست تسلیم کرلے گا۔

مگر کائناتوں کے خالق اور مالک کے منصوبے کچھ اور تھے، اسے اپنے نام پر قائم ہونے والے ملک کی رسوائی گوارا نہ تھی۔ اس نے احساسِ کمتری کی ماری ہوئی پاکستانی قوم کو زندہ کرنے اور ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کر رکھا تھا۔ میں نے اس وقت بھی لکھا تھا کہ " پاکستان کو ختم کرنے کا ارادہ لے کر نکلنے والے ہندوستان کے پاس رافیل جیسے دنیا کے بہترین طیّارے اور بہترین ٹیکنالوجی تھی اور وہ صدیوں پہلے بدر کی جانب بڑھنے والے مشرکینِ مکّہ کی طرح پراعتماد تھے کہ لڑکھڑاتی ہوئی معیشت والا پاکستان چند گھنٹے کی مار ہے۔ مگر ربِّ کائنات نے ہر ہتھیار اور ہر ٹیکنالوجی کے توڑ کا بندوبست کرلیا تھا۔ دشمنوں کے رافیل کے مقابلے میں شاہینوں کے J10cp فضاؤں میں بلند ہوئے، جن سے ریڈار پر نظر........

© Daily Urdu