menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Dopamine Ke Ghulam

19 6
21.01.2026

ہر انسان منفرد پیدا کیا گیا ہے۔ کچھ ذہین پیدا کئے گئے ہیں تو کچھ کُند ذہن، کچھ کے پاس ظاہری خوبصورتی ہے تو وہیں کچھ ظاہر سے اچھی شکل نا رکھنے کے باوجود باطن سے ایسے خوبصورت ہوتے ہیں کہ اُن کے نزدیک دنیا کے خوبصورت سے خوبصورت چہرے بھی بھدے لگیں۔

مطالعہ کا شوق ایک بہت بُری لت ثابت ہو سکتا ہے خاص کر تب جب یہ آپ پر بہت چھوٹی عمر سے طاری ہو۔ لیکن بات مطالعہ پر نہیں رُکتی، ورنہ ہر وہ شخص جو دانا ہے وہ صاحب کتاب ہوتا اور ہر صاحب کتاب شخص دانا ہوتا، مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوتا ہے۔

بہت سے دانا اپنی ساری زندگی ایک جملہ تو دور اپنی دانائی سے بھرا ایک حرف نہیں لکھ پاتے ہیں۔ وہیں بہت سے صاحب کتاب ایسے مل جاتے ہیں جن کے قریب سے دانائی نہیں گزری ہوتی ہے۔

افسوس کی بات کہیں یا حقیقت سے جڑی بات کہہ لیں لیکن میں آج تک جتنے بھی صاحبِ کتاب حضرات کو جانتا ہو اُن کی شخصیات تضادات سے بھری ہی ملی ہیں۔ گو زندگی کا ایک اصول بنا رکھا ہے کہ کبھی کسی کو یکطرفہ ہو کر پرکھنا نہیں ہے ہر کسی کو انسان ہونے کا ہدف دے کر سننا ہے لیکن ہمارے کھوکھلے معاشرے میں صاحب کتاب حضرات وہی ہیں جو بس شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن سکتے ہیں یا اُن کی مداح سرائی کر سکتے ہیں۔ آخر پیٹ کی آگ کو بھی تو بجھانا ہوتا ہے۔

زندگی میں خدا سے بہت سی چیزیں مانگی ہیں اور بہت سی ابھی مانگنا باقی ہیں، کیونکہ انسان کی زندگی کا سفر ہی مانگنے پر چلتا ہے۔ اگر آپ خدا سے نہیں مانگ رہے ہیں تو پھر خدا کے بندوں سے مانگنا شروع ہو جائیں گے۔ کبھی مال، کبھی دولت، کبھی شہرت تو کبھی توجہ، غرضیکہ انسان ایک ایسی مخلوق ہے جو پیدا تو........

© Daily Urdu