Mere Naseeb Ki Barishen
حالیہ ریسرچ بتاتی ہے کہ صرف جنوبی پنجاب اور سندھ کے 6 اضلاع سے ہی ایک مون سون کے سیزن میں تربیلا ڈیم کے حجم سے ملتا جُلتا پانی اکٹھا کیا جاسکتا ہے۔ لیکن پتہ نہیں پاکستان میں پانی کی کمی کا واحد حل دریاؤں میں بارڈر پار سے آنے والے پانی کو ہی سمجھا جاتا ہے اور ہمارے نصیب کو جو بارشیں چھتوں گلی محلے کھیتوں میں پانی برساتی ہیں اس پانی کو سنبھالنے پر کوئی دھیان نہیں۔
محکمہ موسمیات کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ پنجاب کے 40 میں سے 32 اضلاع میں پچھلے 15 سال میں بارشیں اوسط سے زیادہ ہورہی ہیں۔ کچھ اضلاع میں تو ہر سال زیادہ بارش ہونے کا ریکارڈ ٹوٹتا نظر آرہا ہے۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات کا یہی ریکارڈ بتا رہا ہے کہ پچھلے دس سال میں منگلا اور........
