menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Torcher Virsay Mein Mila Hai

13 0
16.06.2026

ٹارچر ورثے میں ملا ہے

مقبوضہ فلسطین سے متعلق اقوامِ متحدہ کی خصوصی وقائع نگار فرانسسکا البانیز ان بین الاقوامی اہلکاروں میں شامل ہیں جنھیں اسرائیل اور امریکا اس لیے سنگین خطرہ سمجھتے ہیں کہ وہ بنا لگی لپٹی وہ سب کہہ ڈالتی ہیں جس پر اسرائیل اور امریکا مکمل پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

چنانچہ نہ صرف اسرائیل اور امریکا میں ان کے داخلے پر پابندی ہے بلکہ ان کا معاشی مقاطع بھی جاری ہے۔ بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈز بھی منجمد ہیں مگر امریکا اور اسرائیل ان کی زبان منجمد نہیں کر پا رہے۔

بقول فرانسسکا البانیز ٹارچر اسرائیل کے ریاستی خمیر میں شامل ہے۔ انیس سو اڑتالیس انتالیس کے عظیم نقبہ میں اسرائیلی ملیشیاؤں نے فلسطینیوں کی نسلی صفائی میں تیزی لانے کے لیے ریپ بطور ہتھیار استعمال کیا۔ اسرائیلی مورخ بینی مورس کی نگاہ سے ابتدائی دور کی ایسی متعدد سرکاری دستاویزات گزری ہیں جن میں فوج کے ہاتھوں ریپ کے کم ازکم درجن بھر واقعات کا تذکرہ ہے۔

جن نوآبادیاتی طاقتوں نے اسرائیل کی پیدائش میں دائی کا کردار ادا کیا۔ ان طاقتوں نے محکوموں پر جو جو مظالم ڈھائے۔ اسرائیل نے نہ صرف ایک اچھے شاگرد کی طرح انھیں ازبر کیا بلکہ مزید ترقی دی۔

مثلاً فلسطین کی برطانوی نوآبادیاتی انتظامیہ نے مقامی بغاوتیں دبانے کے لیے جو ایمرجنسی قوانین لاگو کیے اسرائیل نے ان قوانین کو جوں کا توں اپنی فوجداری لاگ بک میں شامل کر لیا۔

انیس سو بیس تا بائیس آئرلینڈ میں آزادی کی تحریک دبانے کے لیے برطانیہ نے بلیک اینڈ ٹینز کے نام سے پیرا ملٹری فورس تعینات کی۔ اپریل انیس سو بائیس میں اس........

© Daily Urdu