menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Shafqat e Nabvi: Talkh Ravaiyon Ke Daur Mein Marham

31 0
27.08.2026

شفقتِ نبوی ﷺ: تلخ رویوں کے دور میں مرہم

دنیا کی تاریخ پر جب انسان کی نگاہ پڑتی ہے، تو ایک عجیب سا سنناٹا اور گھٹن محسوس ہوتی ہے۔ ایک ایسا زمانہ بھی اس دھرتی نے دیکھا ہے جب انسانیت کی کوئی قیمت نہ تھی، جب ناتواں کی سانسیں بھی طاقتور کے اشارے پر چلتی تھیں اور جب ننھی بیٹیوں کا وجود گھر کے لیے ایک خاموش ندامت سمجھ کر مٹی تلے چھپا دیا جاتا تھا۔ نفرتیں اس قدر گہری تھیں کہ ذرا ذرا سی بات پر سالہا سال خون کی ندی بہتی رہتی۔ انسان ایک ایسے مہربان سائے کی تلاش میں تھا جو اس کے بوجھل دل کو تھپک سکے، جو اس کے دکھوں پر محبت کا پھاہا رکھ سکے۔

پھر عرب کے تپتے ہوئے صحرا پر ایک ایسی متبرک صبحِ نو کا نزول ہوا جس نے کائنات کا رنگ ہی بدل دیا۔ وہ ہستی تشریف لائی جس کے قدموں کی آہٹ سے زمانے کی ویرانی آباد ہوگئی۔ جن کے وجودِ پاک کو قدرت نے صرف ایک شہر یا قوم کے لیے نہیں، بلکہ ہر سسکتی ہوئی روح کے لیے "رحمت اللعالمین" بنا کر بھیجا۔

شاعر نے اسی آفاقی حقیقت کو کس قدر شائستگی سے قلمبند کیا ہے:

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا

مرادیں غریبوں کی بر لانے والا

مصیبت میں غیروں کے کام آنے والا

وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والا

یہ صرف چند لفظوں کی ترتیب نہیں، یہ اس لازوال سچائی کی تصویر ہے جس کی گواہی وقت کا ہر لمحہ دیتا رہا ہے۔ آپ ﷺ کی ذاتِ مبارک اس دنیا کے لیے ایک ایسا سایہ دار درخت بن........

© Daily Urdu