menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Street Movement Ya Tabdeeli Ka Kamal?

18 6
18.01.2026

لوگ کہتے ہیں مرشدجیل میں ہویاجھیل میں، مریددن کیا؟ راتوں کوبھی بے قراررہتے ہیں پرہمارامرشدتونہ جیل میں ہے اورنہ کسی جھیل میں لیکن اس کی یادمیں ہم پھربھی بے قراررہتے ہیں۔ ہردوسرے دن ہم مرشدکی آن لائن دعائیں نہ لیں توہمیں چین نہیں آتا۔ پیرخالدقاسمی یہ ہمارے بچپن کے یاراورایک زمانے میں شرارتوں کے استادرہے ہیں۔ یہ اب جس طرح ہمیں پریشانیوں سے نکلنے کے وظائف بتاتے ہیں ایسے ہی یہ بچپن میں ہمیں مشکلات سے بچنے کے نت نئے طریقے اورگر سکھایاکرتے تھے۔

ہمیں آج بھی یادہے مرشد کی ہدایت پرہم نے دس بارنانی کی فوتگی کے بہانے مدرسے سے چھٹیاں لیں۔ آخرجب استادجی نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا۔ اوظالمو۔ ایک نانی کوکتنی بارمارنااورقبرمیں اتارناہے۔ تب ہم نے نانی کی جان بخشتے ہوئے اس بہانے مزیدچھٹیاں لینے سے انکارکیا۔ ایسے گراورہنرسکھانے کے علاوہ بھی مرشدکے ہم پربڑے احسانات ہیں۔ ان کاسب سے بڑااحسان یہ ہے کہ مادہ پرستی اورنفسانفسی کے اس دورمیں بھی وہ ہمیں نہیں بھولے ہیں۔

دوسری شادی کےلئے کراچی جانے کی طرح تبلیغی چلہ پرجانے سے پہلے بھی صاحب حالت خواب میں ہم سے رخصت لیکرچالیس دن کے لئے ایسے غائب ہوئے کہ ہمیں خبرہی نہ ہوئی۔ ہم اگرشہرکی روشنیوں میں گم اور کھوکررابطہ نہ کریں تویہ خودفون کرکے حال احوال دریافت کرلیتے ہیں۔ کچھ دن پہلے کال کرکے پیرصاحب باتوں باتوں میں اپنے ایک مریدمولانامومن شاہ جوگاؤں میں ہی رہتے ہیں اورایک مذہبی جماعت کے سرکردہ رہنمائی ہونے کے ساتھ اب خودایک بڑے........

© Daily Urdu