menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hukumran Bhi Qurbani Dein

17 0
17.05.2026

حکمران بھی قربانی دیں

تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، تالی بجانے کے لئے دونوں ہاتھوں کوایک جیسی حرکت دینی پڑتی ہے۔ آپ اگرتالی مارنے کے لئے دونوں ہاتھوں کوحرکت دینے کے بجائے ایک ہی ہاتھ کوٹیبل یادیوارپرمارتے رہیں گے تالی تونہیں بجے گی لیکن اس ایک ہاتھ کاوہ حال ہوگاجواس وقت پاکستانی عوام کاہے۔ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہم نے تالی بجانے کے لئے ہمیشہ ایک ہاتھ کوہی نشانے پررکھاہواہے۔

آسمانی آفت ہویا کوئی انسانی اورزمین مصیبت۔ ہردوراورموقع پرہم نے دونوں ہاتھوں یعنی(عوام وحکمران)کوملانے کی بجائے صرف عوام سے ہی قربانی مانگی۔ کتنے سال گزرگئے، ہرمصیبت وآفت کے موقع پر ہم بس ایک ہی بات سنتے آرہے ہیں کہ حالات نازک یاخراب ہیں عوام قربانی دیں۔ کبھی کسی ظالم نے یہ نہیں کہاکہ حالات ٹھیک نہیں حکمران اوراشرافیہ قربانی دیں۔ کسی کویادہے کہ کبھی ملک کے معاشی حالات خراب ہونے پراس ملک کے کسی حکمران، سیاستدان، بیوروکریٹ یاملک پرمرمٹنے والے اشرافیہ کے کسی اورمجاہدنے پیٹ پرپتھرباندھے ہوں؟ روزے رکھے ہوں؟

مرسڈیزاورپراڈوکی جگہ سائیکل اورموٹرسائیکل استعمال کی ہو؟ یا دوکی جگہ ایک روٹی کھائی ہو؟ ہمیں تونہیں یادکہ ایساکبھی اس ملک میں ہواہے، البتہ یہ ضرورہواکہ جب بھی ملک کے معاشی حالات کچھ خراب ہوئے یاآسمانی کوئی آفت اور زمینی مصیبت کبھی آئی توایک وقت کی روٹی کے لئے پہلے سے تڑپنے اوربلکنے والے غریب عوام کو پیٹ پرپتھرباندھنے، روزے رکھنے اوردوکی جگہ ایک روٹی پرگزاراکرنے کے درس بہت دیئے گئے۔ بے........

© Daily Urdu