menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Carl Sagan Ke Naam

23 0
12.06.2026

آج کی یہ تحریر خاص ہے کیونکہ یہ تحریر کارل سیگن کے نام ہے۔ کارل سیگن صرف ایک سائنس دان نہیں تھے۔ وہ ایک ایسے شخص تھے جو کائنات کی وسعتوں کو اپنی مٹھی میں بھر کر عام آدمی کے سامنے رکھ دیتے اور کہتے تھے: دیکھو، یہ تمہاری کہانی ہے۔ یہ تم ہو۔ 1934 میں نیویارک کے بروکلین میں پیدا ہونے والے کارل کا بچپن عام بچوں جیسا نہیں تھا۔ والدین غریب تھے، گھر چھوٹا تھا مگر ایک رات، جب ان کے والد انہیں ایک پارک میں لے گئے اور پہلی بار انہوں نے سچ میں ستارے دیکھے، تو کچھ بدل گیا۔ اس رات نے کارل سیگن کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔ بعد میں انہوں نے لکھا کہ اس رات انہیں احساس ہوا کہ سورج بھی ایک ستارہ ہے۔ بس قریب ہے اور اگر سورج ایک ستارہ ہے، تو شاید ان لاکھوں ستاروں کے پاس بھی اپنی زمینیں ہیں۔ اپنی دنیائیں ہیں۔ یہ سوال بچپن میں پوچھا گیا تھا جو آگے چل کر پوری زندگی کا محور بن گیا۔ شکاگو یونیورسٹی سے طبیعیات اور فلکیات میں ڈگری حاصل کی، پھر کورنل یونیورسٹی میں پروفیسر بنے مگر کارل سیگن کبھی صرف کلاس روم تک محدود نہیں رہے۔ وہ مانتے تھے کہ سائنس اگر صرف لیبارٹری کی دیواروں میں بند ہوجائے تو بھلا کس کام کی؟ اسے عام آدمی تک پہنچنا چاہیے۔

1980 کی بات ہے۔ امریکہ میں ٹیلی ویژن ابھی اپنے عروج پر تھا۔ کارل سیگن نے ایک ایسی ٹیلی ویژن سیریز بنانے کا فیصلہ کیا جو پہلے کبھی نہیں بنی تھی "Cosmos: A Personal Voyage"۔ تیرہ اقساط۔ ہر قسط کائنات کے کسی ایک راز کو کھولتی تھی، مگر انداز ایسا تھا جیسے کوئی دوست چائے پیتے ہوئے بتا رہا ہو۔ اس سیریز کو صرف امریکہ میں چھ کروڑ لوگوں نے دیکھا۔ پوری دنیا میں یہ تعداد ساٹھ کروڑ سے اوپر چلی گئی۔ یہ وہ دور تھا جب انٹرنیٹ نہیں تھا،........

© Daily Urdu