Pakistan Aur Qayadat Ka Imtihan
پاکستان اور قیادت کا امتحان
پاکستان گزشتہ چند برسوں سے جس قسم کی صورتحال سے دوچار ہے رب العزت نے، قیادت، سفارتکاری اور حکمت و فہم بھی اس کے مطابق فائز کر رکھی ہے۔ سلطان صلاح الدین ایوبی تاریخِ اسلام کی ان عظیم ترین شخصیتوں میں سے ایک ہیں جن کی شجاعت، دلیری جذبہ جہاد اور بردباری کا اعتراف نہ صرف مسلمان بلکہ ان کے دشمن (صلیبی مسیحی) بھی کرتے تھے۔
موجودہ دور کا مسیحی صدر بھی موجودہ دور کے صلاح الدین ایوبی کے قصیدے گا رہا ہے۔ ہر دور اور خطے میں صدیوں بعد دلیر ہیروز آتے رہے ہیں مگر قدر ان کے قبروں میں جانے کے بعد ہی ہوا کرتی ہے البتہ صاحبِ نظر بھی ہر دور میں بصیرت اور بصارت سے تاریخ لکھتے رہتے ہیں۔ صدیوں بعد نسلیں ہیروز کا ادراک کرنے کے اہل ہو پاتی ہیں۔
اللہ کا نظام ہے اپنے بندوں کو وقت اور حالات کے مطابق مشن اور منصب پر فائز کرتا ہے۔ ہر کسی نے فلسطین فتح نہیں کرنا ہوتا، اپنے خطہ اور ملک کو تباہی اور محکومی سے محفوظ بنانا یہ بھی معرکہ بنیان المرصوص سیسہ پلائی دیوار بن جاتا ہے۔ اپنے خطہ پر قبضہ ہونے سے بچانا بھی فتح و نصرت کی ضمانت ہے۔ پاکستان غزوہ ہند اور عربوں کے بعد عجمیوں کو منصب عطا کرنے کی پیشگوئیاں بھی احادیث سے ثابت ہیں۔
ہر دور کے ہیرو اور قیادت کو اپنے دور کے یوتھیوں اور پٹواریوں سے بھی واسطہ رہا ہے۔ دور حاضر کے پاکستان میں بھی کئی اقسام کی قیادت آتی جاتی رہی ہیاور مخالفین طنزیہ القابات سے بھی نوازتے رہے ہیں۔ کچھ بھی........
