menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Iran Trump Kasheedgi

17 1
15.01.2026

امریکی عوام کی اکثریت اب جنگوں سے بیزار ہو چکی ہے اور ٹرمپ کی وینزویلہ پر جارحیت کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔ ایران میں کشیدگی کو بھی ٹرمپ منصوبہ بندی سمجھا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری حکومت مخالف احتجاجات کے دوران پہلی بار ایرانی عوام کے نام براہِ راست پیغام جاری کردیا کہ ایران کے محب الوطنوں، احتجاج جاری رکھو، ملکی اداروں کا کنٹرول سنبھال لو، مدد راستے میں ہے۔

اسی بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکراتی اجلاس منسوخ کر دیے گئے ہیں جب تک کہ ایرانی حکومت مظاہرین کا قتلِ عام بند نہیں کردیتی۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مظاہرین میں شامل شرپسندوں سے امریکی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والی ایسی کالز بھی ریکارڈ کی گئی ہیں جن میں پولیس اور مظاہرین پر فائرنگ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

ایران میں 28 دسمبر سے جاری ملک گیر احتجاج میں شدت آگئی ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے متضاد پریشان کن اطلاعات ہیں۔ ری پبلکن پارٹی جب بھی........

© Daily Urdu