Haye Maa Tology (1)
ہائے ماں ٹالو جی (ھیماٹالوجی) (1)
انجن کی دریافت سے قبل سفر کا دارومدار جانوروں پہ ہی تھا۔ جلد منزل تک پہنچنے کے لئے گھوڑے ہی بہترین سواری تصور کئے جاتے تھے اور نہر کنارے بنے ڈاک بنگلے اور ڈاک چوکیوں سے ہمارے باپ دادا بخوبی واقف تھے۔ یہ ڈاک بنگلے سفر کے دوران انگریز صاحب بہادر اور ان کے گھوڑوں کے سستانے اور عارضی پڑاوَ کا ذریعہ تھے اور ڈاک چوکیاں ان صاحب بہادروں کے "صاحبان" کے لئے جو ایک چھاوَنی سے دوسری چھاوَنی جانے کے دوران استعمال کرتے۔ یہیں گھوڑے بھی بدلے جاتے اور ساتھ ساتھ ڈاک کی ترسیل کا نظام بھی انہی ڈاک چوکیوں کے ذریعے جاری رہتا۔
سادہ وقت تھا، لوگ گھر میں فارغ گھومنے والے کو بھی "ڈاک چوکیوں پہ رہنے" کی جگت کیا کرتے تھے۔ تب عام عوام میں پڑھنے پڑھانے کا رواج کم ہی تھا تو ڈاکیا ناصرف آنے والی چٹھی پڑھتا تھا بلکہ اس چٹھی کا جواب لکھنا بھی اسی کے فرائض میں شامل سمجھا جاتا تھا۔ یوں میاں ڈاکیا گھروں کے اندرونی معاملات کا رازدار ہونے کے باعث گھر کا فرد ہی شمار ہوتا تھا۔ ڈاکیا دن بھر چٹھیاں بانٹنے........
