Ijtemai Munafiqat Ka Din
یکم مئی اب مزدوروں کا دن کم اور اجتماعی منافقت کا دن زیادہ لگتا ہے۔ صبح سرکاری ٹی وی پر مزدور کے نام پیغام نشر ہوتے ہیں، دوپہر تک اکا دکا وزراء محنت کش طبقے کو سلام پیش کرتے ہیں اور شام کو وہی محنت کش اپنے موبائل پر دیہاڈی کا حساب لگانے کے بعد سوچ رہا ہوتا ہے کہ آج بچوں کو دودھ دلائے یا بجلی کا بل بھرے۔
یہ ایسا ملک ہے جہاں "ورکر" کا لفظ صرف تقریروں میں مستقل ہے باقی ہر جگہ کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز اور آؤٹ سورسنگ کے سپرد۔ 80 فیصد ملازم شارٹ ٹرم کنٹریکٹ یا ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں۔ کیونکہ مستقل ملازمت دینے کا مطلب یہ ہے کہ تنخواہ و مراعات بھی ویج بورڈ ایوارڈ کے تحت دینا ہوں گی۔ اپائٹمنٹ لیٹر، پراویڈنٹ فنڈ، سوشل سیکورٹی، گریجویٹی، بونس وغیرہ وغیرہ کے زمانے لَد گئے۔ زبانی کلامی کام کر ورنہ چھٹی کر۔ لیبر کورٹس کی........
