Ab Dekhen Kahan Tak Pochanche
اب دیکھیں کہاں تک پہنچے
پاکستان کے سول ایوارڈز کی بے توقیری کا سلسلہ کہیں تھمتا نظر نہیں آتا۔ اس کا سبب سیاست ہے جس نے سارے گھر دیکھ لیے ہیں۔ بدقسمتی سے لکس سٹائل ایوارڈز اور حکومت پاکستان کے سول ایوارڈز میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔ مجھے یہ ایوارڈز بھی اب اس گیم شو کی طرح لگتے ہیں جس میں میزبان چیخ چیخ کر کہہ رہا ہوتا ہے "کونسا ڈبہ کھولوں؟" اور مہمانان فرط جذبات سے مغلوب ہو کر کہتے ہیں "مجھے بس بائیک چاہئیے"۔ بسا اوقات ڈبے میں سے بائیک نہیں نکلتی مگر میزبان کو جس کی صورت پسند آ جائے وہ اپنا صوابدیدی اختیار استعمال کرتے ہوئے گاہے گاہے پکار اٹھتا ہے "چلو کیا یاد کرو گے۔ میں تم کو دیتا ہوں میٹرو کی موٹرسائیکل"۔
چند سال پہلے تک یہ ایوارڈز جیسے بھی نوازے جاتے تھے مگر ان پر کوئی شور نہیں مچتا تھا۔ وہ مارشل لاء ہو یا نیم مارشل لائی جمہوریت، کچھ نہ کچھ ان ایوارڈز........
