IG Jail Ka Intikhab, Mayar Kya Hoga?
آئی جی جیل کا انتخاب، معیار کیا ہوگا؟
پنجاب کے محکمہ جیل خانہ جات میں اہم انتظامی تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے جس کا باقاعدہ آغاز موجودہ آئی جی میاں فاروق نذیر کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن سے ہوا۔ کسی بھی اہم سرکاری ادارے میں سربراہ کی تبدیلی محض معمول کا تبادلہ نہیں ہوتی بلکہ یہ اس ادارے کی مستقبل کی سمت اور کارکردگی کا تعین کرتی ہے۔ میاں فاروق نذیر کے رخصت ہونے کے بعد اب سب کی نظریں اس سوال پر جمی ہیں کہ جیلوں کے نظم و ضبط اور قیدیوں کی بحالی کی ذمہ داری کس کے کندھوں پر ڈالی جائے گی۔
یہ بحث صرف سرکاری ملازمین تک محدود نہیں ہے بلکہ سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں بھی اس حوالے سے واضح لہر دکھائی دے رہی ہے جہاں لوگ کسی ایسے مسیحا کے منتظر ہیں جو فرسودہ نظام میں نئی روح پھونک سکے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ نئے آئی جی کی تعیناتی کے لیے جہاں مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے وہیں سوشل میڈیا پر ہونے والے سروے اور جیل ملازمین کی رائے نے ایک حیران کن نام سامنے لا کھڑا کیا ہے اور اس سے بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ ان اوپن........
