menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Peecha Karte Karte Siasat Sifar Ho Gai

22 0
previous day

پیچھا کرتے کرتے سیاست صفر ہوگئی

تحریکِ انصاف کا پیچھا کرتے کرتے ملک کی روایتی سیاسی جماعتوں نے اپنی سیاست کا بڑا حصہ اسی ایک جماعت کی مخالفت میں صرف کر دیا نتیجہ یہ نکلا کہ سیاسی میدان میں اپنے منشور کارکردگی اور عوامی مسائل کی بات کم اور عمران خان اور تحریکِ انصاف کو روکنے کی بحث زیادہ ہونے لگی۔ آج بھی اسلام آباد کی سڑکوں پر لگے کنٹینرز، غیر معمولی سکیورٹی اور سیاسی کشیدگی اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ معاملہ محض ایک جماعت کی انتخابی سیاست تک محدود نہیں رہا۔ عجیب صورتِ حال ہے کہ جس شخص کو سیاسی طور پر ختم کرنے کی باتیں کی جاتی رہیں وہ آج بھی ملکی سیاست کا مرکزی حوالہ بنا ہوا ہے۔ تین سال سے جیل میں ہونے کے باوجود عمران خان کے نام پر سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں PTI اپنی مزاحمت برقرار رکھے ہوئے ہے اور حکومت و ریاستی ادارے بھی اس کے احتجاجی پروگراموں کو روکنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کر رہے ہیں۔

یہاں ایک سوال ضرور پیدا ہوتا ہے اگر کسی سیاسی شخصیت کی مقبولیت ختم ہوچکی ہو تو پھر اس کے نام سے اتنی سیاسی بے چینی کیوں پیدا ہوتی ہے؟ اگر اس کی جماعت غیر متعلق ہوچکی ہو تو پھر اس کے........

© Daily Urdu