menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hackers Kon? Berooni Hath Ya Androoni Hum Nawa?

71 0
04.03.2026

ہیکرز کون؟ بیرونی ہاتھ یا اندرونی ہم نوا؟

رات کے اندھیرے میں جب جیو نیوز کی اسکرین پر ایک اشتعال انگیز پیغام نمودار ہوا تو لمحہ بھر کے لیے یوں محسوس ہوا جیسے کسی نے ہمارے قومی اعصاب پر حملہ کر دیا ہو۔ دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی ایجنسی موساد نے سیٹلائٹ نشریات ہیک کرکے پیغام نشر کیا۔ پیغام کیا تھا؟

"تمہاری فوج کے مخصوص حلقے نے پورے پاکستان کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے۔ اس کے خلاف کھڑے ہو جاؤ۔ اس کے سامنے کھڑے ہو جاؤ"۔

سیکورٹی اداروں کے لئے اس پیغام کو سمجھنا کوئی مشکل نہیں۔۔ بیرون ملک و اندرون ملک سے اپنے چند کھوٹے سکے بھی اسی طرح کے نفرت زدہ پیغام اکثرسوشل میڈیا پر لگا رہے ہیں۔۔

یہ الفاظ محض جملے نہیں تھے، یہ ایک نفسیاتی جنگ کا وار تھا۔ ایک ایسا وار جو بندوق سے نہیں، ذہنوں میں دراڑ ڈال کر کیا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر واقعی یہ بیرونی ہیکنگ تھی تو اس کا مقصد کیا تھا؟ اور اگر نہیں تھی تو پھر کون اس آگ کو ہوا دینا چاہتا ہے؟

جیو نیوز نے فوری وضاحت جاری کی کہ نشریات ہیک ہوئی ہیں اور اس پیغام سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں۔ متعلقہ سیکیورٹی اداروں سے تحقیقات اور کارروائی کی اپیل بھی کی گئی۔ یہ ایک ذمہ دارانہ ردِعمل تھا۔ لیکن اصل مسئلہ اس سے کہیں بڑا ہے۔

ہمیں سمجھنا ہوگا کہ جدید جنگیں ٹینکوں اور میزائلوں سے کم، میڈیا، سوشل میڈیا اور نفسیاتی حربوں سے زیادہ لڑی جاتی ہیں۔ دشمن کو معلوم ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنا ہو تو اس کی فوج اور عوام کے درمیان اعتماد کی دیوار میں شگاف ڈال دو۔ باقی کام خود........

© Daily Urdu