menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Medical Raps Par Muqadamat Haqiqat Kya Hai

14 1
14.01.2026

گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں کچھ میڈیکل ریپس پر ایف آئی آر سامنے آئی ہے جس کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں فارماسیوٹیکل نمائندوں کا داخلہ پر پابندی لگادی گئی ہے اور ہسپتالوں میں نظر آنے والے میڈیکل ریپس پر مقدمات درج کرنے کے لئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ نئی صورتحال میں اب فارما نمائندوں کے لئے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں اور پنجاب حکومت کے عوام پر ایف آئی آر کے اندراج کے شوق کی ناصرف تسکین ہوگی بلکہ ہسپتالوں میں چند مخصوص لوگوں اور طبقات کی من مانی میں اضافہ بھی ہوگا۔

بین الاقوامی روایات کے مطابق ادویات کی پبلک تشہیر کی اجازت نہیں ہے بلکہ ہر کمپنی اپنے نمائندوں کے ذریعہ ڈاکٹر حضرات کو ادویات کی معلومات فراہم کرتی ہے جس کے بعد ڈاکٹر مریض کی علامات کے مطابق ادویات تفویض کرتے ہیں اور نئی صورتحال میں جب میڈیکل ریپس کا ہسپتالوں میں داخلہ بند کردیا جائے گا تو ظاہر ہے فارما انڈسٹری کے پاس اپنی ادویات کی تشہیر اور معلومات کی فراہمی کا پورا نظام ختم ہو جائے گا جس کے بعد ادویات کی پروموشن کے لئے مزید منفی ذرائع کا استعمال بڑھے گا۔

بہت سارے لوگ نا صرف بیروزگار ہو جائیں گے بلکہ ادویات کی فراہمی کا نظام بھی متاثر ہوگا اور ایسی صورت حال میں معیاری ادویات بنانے والی کمپنیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی جبکہ انڈر ہینڈ معاملات طے کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز اور میڈیسن کے ڈیلر ہسپتالوں کی پرچیزنگ کے چند افراد کو مل کر اپنی ادویات کی خریداری کروائیں گے اور اس طرح ادویات کی خرید پر سودے بازی ہوگی جس کے نتیجہ میں غیر معیاری ادویات ہسپتالوں میں خریدی جائیں گی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے حکام کا موقف ہے کہ فارما نمائندگان جب ہسپتالوں میں........

© Daily Urdu