Fayyaz Jungle, Nehar Kinare Hans Raj
فیاض جنگل، نہر کنارے کے راج ہنس
جنگل ایک پرشکوہ بظاہر پرسکون جنگل جہاں پرندے بے خوف ہوا میں تیرتے ہیں خوشی اور سرشاری سے کوکتے ہیں گھنی چھاؤں، درختوں کی چھوڑی آکسیجن سے بھری تازہ شدھ ہوا، نہر کا پرسکون کنارا۔ یہ سب مجھے بے چین کرتے تھے۔ تلاطم میں مبتلا کرتے تھے، میرے اندر بستا جنگل بے قرار تھا کہ جنگل جنگل ہو جائے! جی جب سے میں نے ڈاکٹر شہزاد بسرا سے ان کے بسائے جنگل کی بابت سنا تھا، امین پور بنگلہ نہر کنارے بسایا ہوا، اٹھارہ کلومیٹر پہ محیط جنگل جسے ڈاکٹر شہزاد بسرا کی تحریک اور انتھک محنت و جنون نے تین سال میں ایک بیابان سے ایک پر رونق اور پراسرار گھنے جنگل میں بدل دیا ہے، اس کار خیر کو انجام دینے کو جو محنت جنون اور خیال کی تحریک درکار تھی وہ ڈاکٹر بسرا نے فراہم کی، جنگل جس کے سائے میں بہت سی مخلوق آرام کرتی ہے، رزق تلاش کرتی ہے، تب سے میں موقع کی تلاش میں تھی کہ کب موقع ملے اور میری نظر کو عین الیقین کی گواہی ملے، سو ڈاکٹر بسرا سے رابطہ کیا گیا اور ہم دو گاڑیوں میں سوار اس جنگل کی جانب چل نکلے۔
یہ جنگل میری توقع اور حیرت سے بڑا تھا۔ تین سال کی مختصر مدت اور وہاں جیسے عشروں کی بیابانی مقیم تھی، درخت اتنے بلند ہو گئے تھے اور ایسی گھنی چھاؤں کرتے تھے کہ سورج کو مکمل ڈھانپتے تھے، نہر سوکھی پڑی تھی، پتہ چلا دریائی سلٹ نے اسے بلاک کر دیا ہے اور سیلاب........
