Muasharti Adaab Ki Zakat
معاشرتی آداب کی زکواة
آج ہمیں ملک سے باہر جانا تھا اور میرے ساتھ صرف میری بیٹیاں ہیں۔ جلد بازی میں بنائے گئے اس پروگرام میں تین مختلف ائیرلائن استعمال کرنے پڑے۔ انڈیاناپلس سے اٹلانٹا انٹرنیشنل ائیرپورٹ جو اب امریکہ کا مصروف ترین ایئرپورٹ ہے۔ وہاں دو یا اڑھائی گھنٹے کے انتظار کے بعد اگلی فلائٹ کے ایل ایم سے ایمسٹرڈم ایئرپورٹ اور وہاں سے ہماری منزل۔
گھر سے نکلتے ہوئے کچھ دیر ہوگئی اور کچھ ٹریفک نے آنکھ مچولی کھیلی۔ اندازے اور خواہش سے کچھ دیر سے پہنچے اور KLM نے گھر سے چیک ان نہیں کرنے دیا جو تین ائیر لائنز کی ٹکٹوں کی وجہ سے ظاہر تھا۔ ہم جس وقت ڈیلٹا ائیرلائن کے کاؤنٹر پر پہنچے تو ہماری خواہش تھی کہ کسی طرح ہمارا سامان بھی آخری منزل تک بُک ہو جائے اور ہماری نشستیں بھی ساتھ ساتھ ہوں۔ ہماری کچھ پریشان شکلیں دیکھ کر ہمیں ایک نوجوان لڑکی نے خاص طور پر اپنے کاؤنٹر کی........
