menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kya Balochistan Alehda Hone Ja Raha Hai?

21 0
19.08.2026

کیا بلوچستان علیحدہ ہونے جا رہا ہے؟

آج کل پاکستان کے اندر بالخصوص بلوچستان کے حوالے سے جو شور اٹھایا جا رہا ہے اور جس طرح آزادی کے فریب دیے جا رہے ہیں، اس کے پیچھے ایک گہرا بین الاقوامی پروپیگنڈا کارفرما ہے۔ کچھ نام نہاد تجزیہ کار اور دانشور یہ راگ الاپتے نظر آتے ہیں کہ بلوچستان اب زیادہ دیر پاکستان کا حصہ نہیں رہے گا۔ لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ یہ تمام خواب اور نعرے دراصل ایک سوچی سمجھی پراکسی جنگ اور پروپیگنڈا جنگ کا ہی حصہ ہیں، جن کا مقصد صرف لوگوں کے دماغوں کے اندر یہ ابہام بٹھانا ہے کہ یہ خطہ علیحدہ ہونے جا رہا ہے تاکہ اس انتشار کی آڑ میں بیرونی طاقتیں اپنے حکمت عملی کے مفادات کو حاصل کر سکیں۔

مضبوط ریاستوں کے خلاف اس قسم کی سازشیں رچنا آسان ہے، لیکن کسی خطے کو توڑ کر ایک نیا ملک بنا دینا کوئی معمولی بات نہیں ہے، بلکہ یہ ایک ایسا عظیم الشان مرحلہ ہے جسے آج کے دور میں دنیا کی کوئی بڑی طاقت بھی برداشت یا حمایت نہیں کر سکتی۔ بالخصوص آج کی تاریخ میں امریکہ خود اپنی تاریخ کے سب سے بڑے معاشی خساروں اور مالیاتی دباؤ سے گزر رہا ہے۔ جب دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے پاس یہ سکت ہی نہیں ہے کہ وہ کسی نئے بننے والے خطے کو اربوں ڈالر دے کر پال سکے یا اس کا مالیاتی بوجھ اٹھا سکے، تو پھر کسی نئے ملک کے قیام کا تصور محض ایک سراب کے سوا کچھ نہیں۔

اگر بلوچستان یا کسی بھی خطے کو ٹوٹنا یا علیحدہ ہونا ہوتا، تو یہ عمل انیس سو ستر یا انیس سو اسی کی دہائی میں ہی مکمل ہو جاتا جب سرخ انقلاب سر چڑھ کر بول رہا تھا، یا کم از کم انیس سو نوے کی دہائی میں اس کے حصے بخرے ہو گئے ہوتے، وہ دور جب سوویت یونین کی طاقت زوال پذیر تھی اور دنیا بھر میں نئے عالمی نظام کے تحت........

© Daily Urdu