menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Dhongi Peer Ya Tik Toker Sahafat?

14 0
yesterday

ڈھونگی پیر یا ٹک ٹاکر صحافت؟

آج کل سوشل میڈیا اور فیس بک کا منظر نامہ عجب تماشہ گاہ بنا ہوا ہے۔ آئے دن یہ خبریں اور ویڈیوز پھیلتی رہتی ہیں کہ فلاں عامل، فلاں نام نہاد بابا یا کسی مدرسے اور آستانے کی آڑ میں چھپا کوئی فریب کار پکڑ لیا گیا ہے۔ یہ درندے تو اپنے مکروہ جرائم کی وجہ سے قانون کی گرفت میں آ جاتے ہیں، لیکن ان کے اس گھناؤنے کھیل کا اصل اور تباہ کن اثر ان معصوم لوگوں پر پڑتا ہے جو اپنے گھریلو مسائل کے حل، اولاد کی نعمت کے حصول یا امتحانوں میں کامیابی کی امید لیے ان کے پاس جاتے ہیں۔ جب ٹک ٹاکرز اور سستی شہرت کے بھوکے مواد تخلیق کرنے والے ویوز اور ریٹنگ کی ہوس میں اس طرح کے اسکینڈلز کو بڑھا چڑھا کر اچھالتے ہیں، تو وہاں جانے والی تمام خواتین، بچیاں اور یہاں تک کہ ان آستانوں سے وابستہ افراد سب کے سب معاشرے کی نظر میں مشکوک ہو جاتے ہیں۔

مگر اس اندھی تشہیر کا سب سے ہولناک اور دل دہلا دینے والا پہلو یہ ہے کہ اگر فرض کریں خدانخواستہ اس درندے نے اپنے آستانے پر آنے والی پانچ یا چند عورتوں کا استحصال کیا ہو، تو........

© Daily Urdu