menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Umar Ke Aeene Mein

55 0
10.03.2026

تیز تیز چلتے چلتے اچانک کچھ تھکن کا احساس کیوں ہونے لگا؟ آئینے میں اپنا ہی عکس کچھ پرایا سا کیوں ہے؟ یوں لگتا ہے کہ مہ و سال اپنا گہرا اثر چھوڑ چکے ہیں۔ وہ رنگ و روپ، قد کاٹھ، خدوخال اور جاذب نظر شخصیت، جس پر پہ کبھی اتراہٹ ہوا کرتی تھی، اس میں کمی کیوں آگئی ہے؟ اب کچھ باتیں بھولنے بھی لگی ہیں؟ پہلے جو باتیں ہنسی میں اڑا دی جاتیں تھیں، اب ان پر کچھ رنجیدہ ہونے کا دل چاہتا ہے؟ باہر نئے لوگوں سے ملنے میں انداز تخاطب بھی کچھ بدلا سا ہے؟ انکل، آنٹی، بزرگو، سماعت پر کچھ گراں گزرتا ہے۔

پرانی تصویریں دل کیوں جلاتی ہیں؟ اس تصویر سے لے کر آج کے عکس تک کا وقت کہاں گیا؟ وہ فرصت جس کے لئے دل کبھی ترستا تھا، وہی آج زندگی کے بے مصرف اور بے معنی ہونے کا احساس کیوں دلا رہی ہے؟ وہ بچے جن کو ابھی کل تک انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا تھا؟ آج وہی زمانے کے بدلاؤ اور زندگی کی ناہمواریوں پر کچھ سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں؟ نئے دوست بنانے کا کوئی شوق اور خواہش باقی نہیں رہی،........

© Daily Urdu