menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Yei To Rang Hai Meri Mehroomi Ka

17 1
28.01.2026

وعدہ، معاہدہ، ایگریمنٹ مہذب دنیا کے وہ لفظ ہیں جن پر سب کی نظریں لگی ہوتی ہیں۔ جنگ، امن، تجارت، دوطرفہ تعلقات، خارجہ پالیسی سب زبان اور وعدہ کے ہی محتاج ہیں۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم سامان خرید کر گھر آجائیں اور 30 سال بعد اس خرید شدہ سامان پہ اتنا اور ایسا یک طرفہ ٹیکس لگا دیا جائے۔ جس پہ سوال اٹھانا بلیک میلنگ کہلائے۔ یہ تو وہی بات ہے کہ چور مچائے شور۔

پنجاب میں سرکاری ملازم کئی دہائیوں کے بعد اس امید پر ریٹائر ہوئے کہ انہیں قانون اور سروس رولز کے مطابق پنشن، گریجویٹی اور دیگر مراعات ملیں گی۔ 2 دسمبر 2024ء کو حکومتِ پنجاب نے پنشن اصلاحات کا اعلان کیا جس کے تحت پنشن، گریجویٹی، رخصتی انکیشمنٹ اور دیگر مراعات میں بھاری کمی کردی گئی۔ ظلم یہ ہے کہ یہ اصلاحات صرف پنجاب کے ملازمین پر لاگو کی گئیں جبکہ وفاقی اور دیگر صوبوں کے ملازمین کو ان کی مکمل مراعات ملتی رہیں، جس سے غیر آئینی امتیاز پیدا ہوا۔ سابقہ صدر تنظیم اساتذہ ڈاکٹر طارق کلیم نے ایک طویل خط میں ان تمام معاملات اور اس میں شامل سازش کے ذریات کو احتیاط سے چھانا ہے۔ اس خط کا کچھ حصہ جوں کا توں پیش خدمت ہے۔

"اس عمر میں یہ ظلم ملازم کو جان سے مار دینے کے مترادف ہے۔ وہ آگے کا رہے گا نہ پیچھے کا۔ جن ذمہ داریوں کو اس نے سبک دوشی تک موخر کر رکھا تھا ان کے بوجھ تلے آکر کچلا جائے گا۔ کاش وزیر اعلیٰ پنجاب........

© Daily Urdu