menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aik Khatarnak Lafz Aur Ghair Mehfooz Muashra

19 0
11.06.2026

ایک خطرناک لفظ اور غیر محفوظ معاشرہ

ہماری سوسائٹی میں "نہیں" صرف ایک لفظ نہیں، ایک جرم ہے۔ ایسا جرم جس کی سزا قانون نہیں، لوگ سناتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں قتل سے زیادہ خطرناک چیز "انکار" سمجھا جاتا ہے۔ یہاں "نہیں" تب تک مہذب رہتی ہے جب تک وہ کمزور کی زبان سے اپنی خواہش کے قتل کے حق میں نکلے۔ غریب سے کہا جاتا ہے کہ حالات سے سمجھوتہ کرو۔ طالب علم سے کہا جاتا ہے۔ سوال کم، اطاعت زیادہ کرواور عورت کو سمجھایا جاتا ہے کہ سب سے بڑی خوبی برداشت ہے۔

یعنی اس معاشرے میں "نہیں" صرف طاقتور کا استحقاق ہے۔ کمزور اگر انکار کر دے تو اسے فوراً کردار، تربیت، اخلاق اور خاندان کے ترازو میں تولنا شروع کر دیا جاتا ہے۔ ہم عجیب لوگ ہیں۔ ہم جمہوریت کے حق میں نعرے لگاتے ہیں، مگر اپنے گھروں میں چھوٹے چھوٹے مارشل لا نافذ رکھتے ہیں۔ ہر شخص آزادیِ اظہار کا حامی ہے۔ بشرطیکہ اظہار اُس کی مرضی کے مطابق ہو۔ آپ اختلاف کرکے دیکھیے۔ لوگ دلائل نہیں، اپنی آوازیں اونچی کرتے ہیں۔ کیونکہ ہمارے معاشرے میں اکثر لوگوں کے پاس برداشت کم اور انا زیادہ ہوتی ہے۔ ہم بچوں کو بولنا تو سکھاتے ہیں، مگر انکار کرنا نہیں۔

ہم انہیں ادب سکھاتے ہیں مگر اپنی حد مقرر کرنے کا حق نہیں دیتے۔ ہم انہیں "جی سر" سکھاتے ہیں، "نہیں سر" نہیں۔ استاد کلاس میں داخل ہوتا ہے تو سب سے پہلے طالب علم کی ذہنی کیفیت نہیں۔ ہوم ورک چیک کرتا ہے۔ بچہ شاید پوری رات گھر کے جھگڑوں میں جاگتا رہا ہو۔ شاید اس کی ماں بیمار ہو شاید اس کے اندر کوئی خاموش جنگ چل رہی ہو، مگر ہمارے تعلیمی نظام کو صرف یہ........

© Daily Urdu