menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aata, Pir Aur Qaum Ki Taqdeer

40 0
07.05.2026

آٹا، پیر اور قوم کی تقدیر

شہر میں جب سے حکیم فلسفے والے کی آمد ہوئی۔ معاشرتی مسائل میں نت نئے زاویے سامنے آنے لگے۔ حکمت نے پیری کا لبادہ اوڑھا اور پھونکوں سے مہنگائی کا چراغ بجھانے کی تراکیب پر ویڈیوز بننے لگیں۔ مہنگائی پر سب رو رہے تھے اور پیر صاحب آٹے پر فلسفہ جھاڑ رہے تھے۔ کل ہی ایک محفل میں جانے کا اتفاق ہوا۔ جہاں ایک نہایت روحانی، بااثر اور خود ساختہ ماہرِ آٹا یعنی حکیم بمعنی پیر صاحب تشریف فرما تھے۔ مریدین کا ہجوم تھا۔ کوئی پیر چھو رہا تھا۔ کوئی دعا لے رہا تھا اور کوئی پیر صاحب کی دید سے زمینی مسائل پر رہنمائی حاصل کرنے آیا تھا۔

پیر صاحب نے ڈنڈا جسے وہ بڑے پیار سے "عصا" کہتے تھے۔ زمین پر مارا اور فرمایا۔ بیٹا! تم لوگوں کی ساری مشکلات کی جڑ آٹا ہے۔ مجمع پر سناٹا چھا گیا۔ ایک مرید نے ہمت کرکے پوچھا۔ جناب مہنگائی، بے روزگاری اور بچوں کی نافرمانی کا آٹے سے کیا تعلق۔ حکیم صاحب نے آنکھیں بند کرکے سر ہلایا۔ سب کچھ! حتی کہ سب بیماریوں کی وجہ بھی یہ آٹا ہی ہے۔ اب پیر صاحب نے آٹا گوندھنے کا روحانی طریقہ بیان کرنا شروع کیا۔ سب نے کیمرے آن کر لیے۔ پیر صاحب نے گہری سانس لی۔ جیسے صدیوں........

© Daily Urdu