Nozaida Tajzia Kar Aur Haqaiq
نوزائیدہ تجزیہ کار اور حقائق
نوآموز جنگی ماہرین نے ایران کی شکست کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کی تان یہاں آ کر ٹوٹتی ہے کہ ایران کے تیل کے کنوئیں بند ہو جائیں گے، معاشی بحران آئے گا، دنیا کی رائے تبدیل ہو جائے گی، ایران مظلوم نہیں رہے گا۔ اس سب کی وجہ وہ اس امریکی ناکہ بندی کو قرار دیتے ہیں جو آج نہیں ڈے ون سے موجود تھی یعنی انہوں نے چشم زدن میں ایران کو فاتح سے مفتوح میں بدل دیا۔ کل تک دو ایٹمی ریاستوں سے نبرد آزما پاسدران کے اعتماد کو چند گھنٹوں میں اوور کانفیڈنس قرار دے کر ایران کی بدحالی کا وہ نقشہ کھینچا ہے کہ الامان۔
کیا ایرانی بندرگاہوں کا بلاکیڈ اس جنگی تنازعہ میں سیز فائر کا بعد کوئی نیا محاذ ہے؟ جسے یار لوگ سرد جنگ کی سٹریٹجی قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ایران کو باندھ کے امریکہ اس نئے محاذ تک کھینچ لایا ہے جبکہ حقیقت میں امریکہ نے پہلے دن سے ہی ایرانی بندرگاہوں تک رسائی کو بلاک کر رکھا تھا اور یو ایس ایس ابراہم لنکلن اور جیرالڈ آر فورڈ پہلے ہی ناک اور منہ پر کچھ چوٹیں کھا کر مرہم پٹی کے لیے جنگی زون سے باہر........
