menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mazameen e Quran, Solhvi Nimaz e Taraweeh

26 5
21.02.2026

مضامینِ قرآن، سولہویں نماز تراویح

سترویں پارے کے کل 17 رکوع ہیں جس میں سورہ انبیاء کے 7 رکوع اور سورہ الحج کے 10 رکوع شامل ہیں۔ سورہ انبیاء کا مرکزی مضمون بنیادی اسلامی عقائد (توحید، رسالت، قیامت، محشر کے حساب کتاب اور اعمال کی جزا و سزا) اور کفارِ قریش کے خفیہ مشورے کی خبر پر مبنی ہے۔ لوگوں کو قیامت کے وقوع پذیر ہونے اور ان کے حساب کی سختیوں کا بیان ہے ان لوگوں کا جو آخرت کی زندگی سے غافل ہیں اور دھوکے والی دنیوی زندگی کی لذتوں میں شامل ہیں۔

رسالت کے موضوع کو خاص طور پر مفصل انداز میں بیان کیا گیا جس میں انبیاء و رسل کے واقعات بیان کئے گئے۔ بشریت اور نبوت کو بیان کیا گیا کہ بشر ہونا نبوت ملنے کے منافی نہیں ہے کیونکہ کفار انبیاء کے بشری اوصاف پر اعتراض کرتے تھے۔ نبی اکرم کو شاعر کہتے اور اعتراض کرتے کہ قرآن کریم انہوں نے خود اپنی طرف سے بنا لیا ہےاور اگر یہ نبی ہیں تو ہمارے پاس کوئی نشانی یا معجزے لاتے جیسے کہ پہلے انبیاء معجزے دکھاتے تھے۔

اللہ تعالیٰ نے گزشتہ قوموں کی تباہی کوبیان کرکے کفار کی تنبیہ فرمائی۔ عقیدہ توحید کو بیان کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ اللہ تعالیٰ بیوی اور اولاد سے پاک ہےاور جو کچھ بھی آسمانوں اور زمینوں میں ہے سب اسی کی مِلک ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت الہیہ کی نشانیاں بیان........

© Daily Urdu