Pakistani Cricket Team, Insani Waqar Ki Talash Mein
پاکستان کرکٹ ٹیم، انسانی وقار کی تلاش میں
عرصہ ہوا پاکستانی کرکٹ سے دلچسپی تقریباََ ختم ہی ہوچکی۔ مجھے تو اس وقت موجودہ ٹیم کے تین چار کھلاڑیوں کے علاوہ کسی کے نام کا بھی علم نہیں ہے۔ آپ حیران ہو کر پوچھیں گے کہ اگر ٹیم یا کرکٹ سے دلچسپی نہیں رہی تو یہ بھاشن کیوں دے رہا ہوں۔
میں نے انگلینڈ میں جاری پاکستان کی سیریز کی ایک بال بھی نہیں دیکھی حالانکہ کسی دور میں ٹی وی چھوڑیں ریڈیو پر ہی کمنڑی سننے کو پتہ نہیں کیا کیا جتن کرتے تھے۔
بس فیس بک پر کچھ دوستوں کے میچ کے بارے کمنٹس پر نظر پڑی تو دل کیا کچھ لکھا جائے۔ آخر ہم بھی پرانے عاشق ٹھہرے۔۔ اتنا حق تو پرانے عاشقوں کا بنتا ہی ہے کہ کبھی کبھار دل تنگ کرے تو محبوب کی گلی سے نظریں جھکائے ہی گزر جائے۔۔
کبھی میں بھی کرکٹ کے بارے بہت جذباتی تھا۔ بہت کمنڑی سنی، بہت کرکٹ کھیلی۔ بہت کرکٹ میچز ٹی وی پر دیکھے اور پھر وقت نے سیانا کر دیا اور دھیرے دھیرے ٹیم کی کارگردگی /جوئے نے اتنا مایوس کیا کہ میچ دیکھنے ہی چھوڑ گیا۔
اب اسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت یا جنوبی افریقہ کے میچز کبھی کبھار کچھ دیر کے لیے دیکھ کر پرانی ٹھرک پوری کر لیتا ہوں۔ عمر بڑھنے کے ساتھ کھیل اور کھلاڑی انجوائے کرتے ہیں چاہے وہ........
