Mohsin Naqvi Ka Bayan Aur Ghair Siasi Asma Nawaz
محسن نقوی کا بیان اور غیر سیاسی اسما نواز
اسما نواز شریف صاحبہ کو پاکستان میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ اپنی بہن مریم نواز صاحبہ کی طرح وہ کبھی سیاسی معاملات میں ایکٹو نہیں رہیں بلکہ ان کو کبھی کسی جگہ دیکھا بھی نہیں گیا۔ شاید ہی ان کی تصویر کسی نے دیکھی ہو۔ نواز شریف کو ہمیشہ سیاسی وراثت کا مسئلہ رہا کہ دونوں بیٹے اس قابل نہ تھے تو مریم نواز صاحبہ کو میدان میں اتارنا پڑا۔
واقف حال کہتے ہیں شاید یہ مشورہ بھی مشہور زمانہ میجر عامر (آپریشن مڈ نائٹ جیکال فیم) کا تھا کہ اگر بھٹو کی بیٹی بھائیوں کے ہوتے باپ کی وراثت سنبھال سکتی تھی تو مریم نواز صاحبہ کیوں نہیں؟ یہ دلیل نواز شریف کے دل کو بھاہ گئی یا یوں کہیں وہ یہی بات سننا چاہتے تھے۔
تاہم اسما نواز صاحبہ کا نام پھر........
