Layyah Mein Aik Cyber Muqadamay Ki Rudad
میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے علاقے لیہ کے لوگوں سے ہمیشہ محبت پیار اور احترام سے پیش آئوں۔ لیہ کا حوالہ ہی کافی ہوتا ہے میرے لیے۔ میرے بارے لیہ میں پولیس یا ڈی سی آفس نہیں کہے گا اس نے کبھی وہاں وزٹ کیا یا ٹرانسفر پوسٹنگ یا کسی معاملے میں مداخلت کی۔ لوگوں کی مدد ضرور کی لیکن اپنے تئیں کسی کے لیے مشکلات پیدا نہیں کیں۔ آسانیاں بانٹنے کی کوشش کی۔
پبلک فیس ہونے کے ناطے ویسے بھی بہت احتیاط کرتا ہوں۔ ابھی تازہ واقعہ سن لیں۔ لیہ کے ایک سید زادے نے میرے خلاف ایک خوفناک پوسٹ لگائی۔ بہت سارے لوگ لگاتے رہتے ہیں۔ کچھ تنقید تو کچھ گالی گلوچ۔ تنقید سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ اب تو شاید گالیوں سے بھی نہیں ہوتا۔ بس افسوس ہوتا ہے کہ پبلک فیس ہونے کے ناطے جواباََ گالی نہیں نکال پاتے۔ اس سید زادے نے میرے بارے لکھا کہ اس نے ایرانی قیادت کی گستاخی کی ہے، ایرانی قیادت بارے نازیبا لکھا ہے اور خوب مجھے دو تین ملکوں کا ایجنٹ ثابت کر دیا۔
میں ہر بات برداشت کرسکتا ہوں لیکن یہ نہیں کوئی میرے جیسے زمین زاد کو غدار یا ایجنٹ کہے۔ کبھی نہیں۔ یہ........
