menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Daulat Se Aage Ka Safar

15 0
09.05.2026

علامہ عبدالستار عاصم سے شناسائی، چند سالوں پرمحیط ہے۔ ملاقاتیں بھی کافی ہیں۔ کمال انسان ہیں۔ مرنجان مرنج، اپنی دھن میں مست اور خلوص کا پیکر۔ مگر یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک باکمال لکھاری بھی ہیں۔ ان کی محبت ہے کہ اپنی کتاب "ٹریلین ڈالرکی کتاب، دولت سے آگے کا سفر" مجھے بھجوائی۔ عنوان اتنا منفرد تھا کہ نظر اس پر ٹھہر گئی۔ پڑھنی شروع کی تو جہان حیرت کھل گیا۔ ایک سو ایک، ایسی شخصیات کا ذکر تھا۔

جنہوں نے دنیا بدل کر رکھ دی۔ ہاں ایک اور قیمتی بات، اس تحقیق میں کسی قسم کی نسلی، فکری یا مذہبی عصبیت نہیں ہے۔ وہ عظیم افراد، جنہوں نے بنی نوع انسان کے لیے متعدد نئی، علمی، فنی، فکری اور عملی جہتیں وا کر ڈالیں، ان کا ایک نسخہ میں ذکر، حد درجہ خوشگوار حیرت ہے۔ علامہ صاحب، قلم اور علم کے دھنی بھی ہیں۔ کم از کم، اس تحریر سے تو یہی ثابت ہوتا ہے۔

برادرم فرید احمد پراچہ نے کیا خوب درج کیا ہے۔ یہ تصنیف دنیا کی 101ممتاز شخصیات کے احوال، کارہائے نمایاں اور اثرات کا ایک خوبصورت انتخاب پیش کرتی ہے۔ مصنف نے ان شخصیات کو محض زمانی ترتیب میں نہیں بلکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے تحت منظم کیا ہے۔ طبیعیات، کیمسٹری، فلکیات، فلسفہ، سرجری، عسکری قیادت، ادب، اردو شاعری، خدمت انسانیت، کھیل اور اسلامی تحریک و دیگر میدانوں سے تعلق رکھنے والی یہ ہستیاں اس حقیقت کی نمایندہ ہیں کہ انسانی عظمت کسی ایک دائرے تک محدود نہیں، بلکہ ہر وہ شعبہ جہاں انسان نے خیر اور بہتری کا اضافہ کیا، وہی اس کی اصل پہچان بنا۔

ڈاکٹر انوار بگوی رقم طراز ہیں: بلاشبہ اس دلچسپ کتاب کو عام پھیلانے کی ضرورت ہے۔ مسلسل بارش کی مانند علامہ عبدالستار کتابوں کو شائع کرتے چلے جاتے ہیں، کتابیں ہی کتابیں۔ نجانے وہ اپنے دفتر میں کہاں بیٹھتے ہیں کیونکہ وہاں تو ہر طرف کتابوں کا ڈیرہ ہے۔ مختلف موضوعات پر لا تعداد کتابیں جن کا شمار اب نہ ان کو یاد ہے اور نہ........

© Daily Urdu