menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sohail Afridi Dattay To Magar Apne Base Camp Se Hatt Bhi Gaye

20 0
14.10.2026

سہیل آفریدی ڈٹے تو مگر اپنے بیس کیمپ سے ہٹ بھی گئے

فوری نوعیت کے چند مسائل کی وجہ سے پیر کی صبح یہ کالم لکھا نہیں۔ سوشل میڈیا پر چھائے تلنگوں نے مگر یہ فرض کرلیا کہ "ٹائوٹ" صحافی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی جمع گورنر راج پر تبصرہ آرائی سے گھبرا رہا ہے۔ ان میں سے کئی افراد واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے یہ بھی دریافت کرتے رہے کہ پیپلز پارٹی کو جمہوریت کی واحد نمائندہ جماعت تصور کرتا یہ "جیالا" صدر زرداری کی جانب سے اپنی ہی جماعت کے فیصل کریم کنڈی کے ہاتھوں منتخب حکومت کی معطلی کے بارے میں کیا محسوس کرتا ہے۔ "، کس منہ سے جائو گے غالب"؟ والے سوال کے ساتھ پوچھے ایسے سوالات نے اشتعال دلانے کے بجائے مشکل کی گھڑی میں مسکرانے کی سہولت فراہم کی۔

پاکستان کی سیاسی تاریخ سے قطعی نآشنا دورِ حاضر کے خود ساختہ انقلابیوں کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ صحافت کو اپنے رزق کا واحد ذریعہ بنانے کے پہلے دن سے خود کو میسر آزادی صحافت کی حدود میں رہتے ہوئے دہراتا رہا ہوں کہ ذوالفقار علی بھٹو کے زوال کا آغاز اس دن سے ہوا جب وہ ماضی کے صوبہ سرحد اور بلوچستان کی حکومتوں کو گورنر راج کے ذریعے برطرف کرنے کو مجبور ہوئے۔ تاریخ کا جبر یہ بھی ہوا کہ ان دو صوبوں کی واحد اکثریتی جماعت نیشنل عوامی پارٹی کو بالآخر سپریم کورٹ کے ہاتھوں "وطن دشمن" ٹھہرادلوادیا گیا تھا۔

نیپ پر پابندی لگی تو ولی خان سمیت اس جماعت کے دیگر رہ نمائوں کے خلاف غداری اور بغاوت کے مقدمات قائم ہوئے۔ ان کی سماعت کے لئے حیدر آباد ٹربیونل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ یہ حیدر آباد جیل میں مذکورہ مقدمات کی سماعت کے لئے قائم ہوا تھا۔ ابھی ان مقدمات کی سماعت جاری تھی تو انتخابی دھاندلیوں کے خلاف تحریک کے نتیجے میں جولائی 1977ء کا مارشل لا نافذ ہوگیا۔ جنرل ضیاء نے اس مارشل لاء کے تحت اقتدار سنبھالنے........

© Daily Urdu