menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mere Columnon Mein Bebasi Aur Mayoosi Ka Izhar

23 0
06.04.2026

میرے کالموں میں بے بسی اور مایوسی کا اظہار

حارث خلیق منفرد انداز کا شاعر ہونے کے علاوہ ادب کا نہایت سنجیدہ طالب علم بھی ہے۔ ادیبوں کی تخلیقات پرکھتے ہوئے چونکا دینے والے رحجانات ورویے دریافت کرنے کی صلاحیت سے حیران کردیتا ہے۔ بے تکلف دوست ہونے کی وجہ سے لیکن میرے لیے اس کا معاملہ گھر کی مرغی والا ہے۔ ہم دونوں ملیں تو ایک دوسرے کے ساتھ دانشوری جھاڑنے کے بجائے پھکڑپن سے دل پشوری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ چار دن قبل مگر موصوف نے مجھے پریشان کردیا۔ دوستوں کی محفل تھی۔ میرے دائیں ہاتھ بیٹھے حارث نے پریشان آواز میں آگاہ کیا کہ گزشتہ چند دنوں سے لکھے میرے کالم بے بسی اور مایوسی کا مسلسل اظہار ہیں۔ اپنی رائے درست ثابت کرنے کی اسے ضرورت نہیں تھی۔ میں نے ویسے بھی ترنت اس کی رائے سے اتفاق کیا۔ دل واقعتا اداس ہے۔ کسی بھی موضوع پر لکھتے ہوئے امید دلانے کی جرأت نصیب نہیں ہوتی۔

مایوسی اور ناامیدی پر مبنی تحریروں کو یاسیت پسندی، ٹھہراتے ہوئے ہمارے ہاں کئی برسوں تک قابل مذمت ٹھہرایا جاتا رہا ہے۔ فیض احمد فیض کا لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے، 1980ء کی دہائی میں ہم جیسوں کو ہرحال میں زندگی کی مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کرنے کو اُکساتا رہا۔ اس کی وجہ سے رجائیت پسندی، ہمارے اطمینان کا کلیدی سبب تھی۔ جنرل ضیاء کے مارشل لاء کے دوران سیاسی اور ثقافتی امور کی رپورٹنگ کرتے ہوئے لاشعوری طورپر وقت اچھا بھی آئے گا ناصر، والا رویہ اپنائے رکھا۔ بالآخر ایک........

© Daily Urdu