menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Islamabad Muzakrat Mein Rakhna Dalne Ki Israeli Sazishen

27 0
10.04.2026

اسلام آباد مذاکرات میں رخنہ ڈالنے کی اسرائیلی سازشیں

یہ لکھتے ہوئے خود کو عقل کل ثابت کرنا مقصود نہیں کہ اسرائیل نے اس کالم میں بیان کردہ خدشات کے عین مطابق بدھ کا دن لبنان پر قیامت ڈھانے پر مرکوز رکھا۔ جنوبی لبنان کے شہر طائر کو بالخصوص مسلسل بمباری کا نشانہ بنایا۔ اس سے بھی کہیں زیادہ خطرناک یہ افواہ تھی جس نے لبنان ہی نہیں دنیا کے بے تحاشہ ممالک میں یہ "خبر" پھیلائی کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے لبنان کے مختلف شہروں میں زیر زمین ہوئے حزب اللہ کے 100کے قریب سرکردہ رہ نمائوں کو انٹرنیٹ کے زوم (Zoom) پلیٹ فارم پر مشاورت کو راغب کیا۔ مبینہ مشاورت شروع ہونے کے دس منٹ بعد مذکورہ اجلاس کے تمام شرکاء کی لوکیشن جان کر ان سب کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنادیا گیا۔ حزب اللہ کے سو کے قریب سرکردہ رہ نمائوں کا انٹرنیٹ کے ذریعے کھوج لگانے کے بعد ہلاکت بھی اسرائیل کو لیکن مطمئن نہیں کر پائی۔ شہری آبادیوں پر فضائی حملے جاری رہے۔

جنگ بندی کا فیصلہ ہوجانے کے دوسرے دن اسرائیل کی لبنان میں ایران کے زیر اثر علاقوں پر ہوئے حملوں کا واحد مقصد ایران کو اشتعال دلانا تھا۔ ہمارے ہاں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ صفوی دورِ حکومت کا آغاز ہوتے ہی ایران میں شیعہ مسلک کی ترویج کے لئے جنوبی لبنان کے انتہائی غریب علاقوں سے فقہی امور کے علماء کو ایران بلایا گیا تھا۔ جنوبی لبنان سے ایران کے رشتے لہٰذا 600سال پرانے ہیں۔ حقائق کے برعکس اگرچہ یہ باور کیا جاتا ہے کہ ایران میں امام خمینی کے لائے انقلاب کے بعد ایران نے جنوبی لبنان میں صدیوں سے قیام پذیر اپنے ہم مسلکوں سے روابط استوار کئے اور انہیں اسرائیل کی سرحد کے نہایت قریب ہونے کی وجہ سے صیہونی ریاست کے خلاف ایک ملیشیا کی صورت منظم کرنا شروع کردیا۔

ایران کو حزب اللہ کا سرپرست........

© Daily Urdu